بھاگلپور ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقلیتی آبادی والے بھاگلپور میں نریندر مودی کی انتخابی ریالی کے دوسرے دن چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے ان کے حریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں میں مودی کے نام سے ہی خوف پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کا نام سن کر ہی مسلمان خوفزدہ ہوں وہ شخص کس طرح ملک کو متحد رکھ سکتا ہے۔ انہوں نے لالو پرساد یادو پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ خود کو سیکولرازم کا چمپیئن قرار دیتے ہیں لیکن انہوں نے کانگریس سے اتحاد کیا ہے جس کے دور میں 1989ء میں بھاگلپور فسادات ہوئے تھے۔