جگتیال22؍جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )جگتیال میں مسلم شخص کی مشتبہ حالت میں نعش دستیاب اطلاع ملنے پر مقامی پولیس پہنچ کر نعش کو کنویں سے باہر نکالا تفصیلات کے بموجب جگتیال جھنڈا محلہ سے تعلق رکھنے والے مسعود خان عمر 60سال جو عرصہ دراز سے بھُٹے بیج کر زندگی گذر بسر کرتے تھے۔ گذشتہ تین دن سے وہ اپنے مکان سے لا پتہ تھے ۔انکے افراد خاندان نے مقامی پولیس میں شکایت درج کروائی ، آج صبح جگتیال میں واقع کنڈلہ پلی تالاب سے متصل کنویں میں نعش پڑی ہوئی دکھائی دی مقامی افراد کے ا طلاع پر پولیس سب انسپکٹر پہنچ کر نعش کو کنویں سے باہر نکلواکر شناخت کی ۔جن کے جیب میں سیل فون اور دیگر چیزیں دستیاب ہوئی ،اور کنویں کے قریب شراب کی بوتلیں پائی گئی ، نعش کے چہرے پر زخم پائے گئے جس کی وجہ سے شک وشبہات پیدا ہورہے ہیں اور انکے رشتہ داروں نے قتل کا الزام لگانے پر پولیس نے بعد پنچنامہ ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹمارٹم ایرایا ہاسپٹل جگتیال منتقل کیا اور پولس تحقیقات میں مصروف ہے۔
کستوربا گاندھی برائے اناث میں طالبات سمیت غذا سے متاثر
کلواکرتی /22 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی ڈیویژن کے تحت آنے والے منڈل ونگور میں موجود کستوربا گاندھی اسکول برائے اُناث میں 11 طالبات رات کے کھانے کے بعد شدید متاثر ہوئے ۔ جنہیں دست و قئے کے سبب کلواکرتی سرکاری دواخانہ میں شریک کیا گیا ۔ جہاں پر ڈاکٹر شیورام نے بروقت طالبات کا علاج شروع کرتے ہوئے انہیں راحت پہونچائی ۔ جب اس سلسلہ میں ذمہ داران سے بات کی گئی تو وارڈن اور ان کے شوہر خاطر خواہ جواب نہیں دے پارہے تھے اور اوٹ پٹانک باتیں کر رہے تھے جبکہ اکثر شکایت رہتی ہے کہ وارڈن ہمیشہ دیر سے آتے ہیں اور بہت کم وقت رہتے ہیں جبکہ بی سی سنگم ضلع نائب صدرنشین کمار نے اس واقع کی سخت مذمت کی اور فوراً ذمہ داران پر ایکشن لینے کی اپیل کی ورنہ وہ سخت احتجاج کی دھمکی دی ۔