گمبھی راؤ پیٹ۔ 25 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرسلہ مستقر میں مسلم شادی خانے کی تعمیر کیلئے 20 لاکھ روپئے رقمی منظوری عمل میں لائی گئی۔ صدر مساجد کمیٹی سرسلہ جناب محمد عبدالستار نے آج اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے شادی خانے کی تعمیر کیلئے 20 لاکھ روپئے کی منظوری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ، ٹیسکوب چیرمین کونڈوری رویندر راؤ کے علاوہ میونسپل چیرپرسن سومالتا، چکراپانی سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر محمد رفیع، ریاض پٹیل، ریاض، انجم، صادق، ریاض، جاوید، چاند پاشاہ، امام الدین، یٰسین رضا موجود تھے۔