کریم نگر ۔ 13جون ( فیکس ) سکریٹری شعبہ نشر و اشاعت مسلم سینئر سیٹیزنس ویلفیر آرگنائزیشن کریم نگر کے خصوصی اجلاس میں جو صدر عابد حسین منعقد ہوا ۔ تلاوت کلام مجید کے بعد جنرل سکریٹری محمد مصطفیٰ علی انصاری نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ اور تلنگانہ عوام کی انتھک جدوجہد کے ذریعہ علحدہ تلنگانہ کے خواب کو حقیقت میں بلدتے ہوئے تلنگانہ 29ویں ریاست کے اولین چیف منسٹر کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ گذشتہ دنوں میں آرگنائزیشن کی جانب سے ریاستی حکومت کو مرکزی حکومت کے آرٹیکل 56‘ 2007کے تحت ایسے سینئر سیٹیزنس جو خود کما نہیں سکتے اور نہ ان کا کوئی پرسان حال ہو حکومت 10,000روپئے جاری کرے ۔ آرگنائزیشن نے کم از کم ایک ہزار روپئے منظور کرنے کی کئی مرتبہ نمائندگی کی ‘ اس پر کوئی ردعمل نہیں ہوا ۔ تلنگانہ حکموت مبارکباد کی مستحق ہے کہ اس نے معمرین کو 1000/- ( ایک ہزار روپئے ) دینے کا وعدہ کیا ۔ ساتھ ہی سینئر سیٹیزنس کو آر ٹی سی کرایوں میں 25% فیصد کمی کیلئے بھی نمائندگی کی گئی ‘ ہر وقت یہی کہا گیا کہ زیرغور ہے ‘ امید کہ تلنگانہ حکومت اس پر غور کرے گی ۔ اجلاس میں احمد بن عمر‘ خواجہ سرور الدین ‘ چاند پاشاہ ‘ شیخ محمود حسین ‘ محمد محسن علی ‘ محمد مقبول حسین‘ محمد غیاث الدین ‘ محمد نسیم الدین ‘ ڈاکٹر سید یوسف حسین نے شرکت کی ۔