مسلم خواتین کو مکہ اور مدینہ میں ملازمت کے مواقع

کریم نگر۔/29مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سی ایچ اوما رانی کے بموجب تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی لمیٹیڈ تلنگانہ بیرون ملک روزگار فراہمی ایجنسی ( اوورسیز ریکروٹمنٹ ایجنسی آف تلنگانہ اسٹیٹ ) کے ذریعہ سعودی عرب کی مشہور کمپنی کیلئے مقدس مقامات مکہ اور مدینہ میں صفائی کا کام انجام دینے کیلئے 120 خواتین کی تعیناتی کیلئے انٹرویو منعقد کیا جائے گا۔ اس کے لئے صرف 30 تا 45سال تک کے عمر کی مسلم خواتین کو مواقع ہیں۔ دلچسپی رکھنے والی امیدوارT.S آن لائن  کے ذریعہ http://zoom.com،telangana.gov.in پر اندراج کرواسکتے ہیں یا ٹول فری نمبر180030027131 کے ذریعہ تفصیلات دریافت کرسکتے ہیں۔ 31مارچ 2017 بروز جمعہ سے ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفس کریم نگر میں اور 3اپریل 2017 و 4اپریل 2017 کو تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی لمیٹیڈ کے دفتر ملے پلی، وجئے نگر کالونی حیدرآباد پر صبح 10:30 بجے سے پری انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ویزا مفت فراہم کیا جائے گا۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنا پاسپورٹ اور دو فوٹوز کے ساتھ انٹرویو میں حاضر ہوکر استفادہ کرنے کی خواہش کی گئی۔ اس موقع سے کریم نگر ضلع کے خواتین کے علاوہ جگتیال، پداپلی اور راجنا سرسلہ اضلاع کے امیدوار بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔