مسلم حجاب پر ٹیچرنے برلن معاوضہ مقدمہ جیت لیا

رلن:جرمن کی عدالت نے حجاب کا استعمال کرنے والی ایک ٹیچر کیساتھ امتیاز سلوک کرنے اور اس کی تقرر کو نذر انداز کرنے والے برلن الیمنٹری اسکول کو ہدایت دی کہ شکایت کردہ ٹیچر کو 8,680یوروس( 9,250امریکی ڈالر) بطور معاوضہ ادا کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اعلی لیبر عدالت نے آج کہاکہ حجاب کے استعمال سے اسکول میں کسی قسم کا تنازع پیدا نہیں ہوتا۔

درخواست گذار جس کی پہنچان ہیں بتائی گئی ‘ نے قبل ازیں ایک درخواست دائر کی تھی جس کو عدالت نے مسترد کردیاتھا۔

سٹی ایجوکیشن انتظامیہ نے مجوزہ فیصلے پر اپیل کرسکتا ہے۔برلن کے اپنے خودساختہ غیرجانبدارنہ قوانین ہیں جس میں ٹیچرس‘ پولیس افیسرس اور جوڈیثرل ملازمین کو مذہبی لباس پہننے سے منع کیاگیا ہے۔

مگر فاضل جج رینیٹ ساہوڈے نے سال2015کے اس فیصلے کا حوالہ دیاجس میں ملک کی باوقار اعلی عدالت نے ریحانے ۔ویسٹ ویسٹرین اسٹیٹ نے اس قسم کے امتناع کو مذہبی آزادی میں مداخلت قراردیاتھا۔