حیدرآباد /9 ستمبر ( سیاست نیوز ) مسلم جنگ پل پر پیش آئے حادثہ میں ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ شاہ عنایت گنج پولیس کے مطابق 20 سالہ کویتا جو مسلم جنگ پل علاقہ کے ساکن شام کی بیوی تھی ۔ کل دیگر افراد خاندان اور شوہر کے ہمراہ مسلم جنگ پل کے قریب سے گذر رہی تھی کہ ایک لاری کے دھکہ سے شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔