مسلم تحفظات پر بہت جلد عمل آوری

پٹلم ۔ 7 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پٹلم منڈل کے اقلیتی سیل کے صدر جناب محمد یوسف الدین ٹی آر ایس پارٹی سینئر لیڈر جناب سید رحمت اللہ کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے دور حکومت میں ریاستی سطح پر اقلیتوں کیلئے 12 فیصد تحفظات کا اعلان ہوچکا ہے اور بہت جلد عمل آوری کی جائے گی ۔ جناب محمد یوسف الدین نے مزید بتایا کہ ماہ رمضان المبارک کے دعوت افطار پارٹی میں جامع مسجد کے مدرسہ میںحلقہ جکل کے رکن اسمبلی مسٹر ہنمنت شنڈے اپنے خطاب میں بالخصوص مسلمانوں سے کہا کہ اپنے بچوں کو اردو تعلیم دلائیں کیونکہ مستقبل قریب میں نوجوانان کے زندگی میں ملازمتوں کیلئے سنہرے موقع فراہم ہونے والے ہے ۔