دستوری گنجائش کے مطابق ایس سی اور ایس ٹی طبقات کے تحفظات میں اضافہ کی مساعی
بھونگیر۔ 27 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یادادری بھونگیر ضلع میں نوٹوں کی تبدیلی کروانے والے بین ضلعی گروہ کے 6 افراد کو رچہ کونڈہ پولیس نے گرفتار کیا۔ ایک پرائیویٹ ٹی وی چیانل "Amaze TV” کے مالک علی خان منسوخ شدہ 1000 اور 500 روپئے کے نوٹوں کی تبدیلی کے دوران رچہ کونڈہ پولیس کی گرفت میں آگئے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 6.2 لاکھ روپئے، 8 سیل فونس، ہونڈا کار کو ضبط کیا۔ تفصیلات کے بموجب رچہ کونڈا جوائنٹ کمشنر ترون جوشی اور بھونگیر ڈی سی پی یادگری کو ملی اطلاعات پر پولیس نے مستعدی سے جال بچھاکر حکومت کی جانب سے منسوخ شدہ 1000 اور 500 روپئے کے نوٹوں کی تبدیلی کے بین ضلعی گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے یادادری بھونگیر ضلع میں ہلچل مچادی۔ بنجارہ ہلز (حیدرآباد) کے ساکن محمد علی مالک "Amaze TV” کے علاوہ کوتہ کونڈا موضع (منڈل بھیمادیورپلی ضلع ورنگل) کے میر گوایلیا ، ادانگی موضع (منڈل چندورتی ضلع راجنا سرسلہ) کے توکلا تروملا، کائیکالور موضع (منڈل ارگاورم ضلع مغربی گوداوری) کے تنیٹی، راجو اور چلکل گوڑہ سکندرآباد کے پوو واڈا بھارتی اور کرپال کو گرفتار کیا گیا۔ رچہ کونڈا جوائنٹ کمشنر ترون جوشی نے مزید کہا کہ پولیس کے اس خصوصی آپریشن میں ملکاجگری ساؤتھ زون پولیس کے علاوہ بھونگیر رورل سی آئی آر جونیا اور دیگر نے حصہ لیا اور ملزمین کو جوڈیشیل ریمانڈ کیا گیا۔