منااکھیلی۔26۔جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلم بیت المال بسواکلیا ن نے مستحقین ، غریب ، ضرورت مندوں ، بیواؤں ، یتیموں کیلئے ماہانہ وظیفہ کا آغاز کیا ہے۔ 200 روپئے ماہانہ وظیفہ 75افراد کو دیا گیا ۔ اس پروگرام کا آغاز حافظ میر فرخندہ علی امام و خطیب جامع مسجدکی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ میر احمد علی منشی صدر مسلم بیت المال بسواکلیان نے کہا کہ کذشتہ 22؍ سالوں سے شہر بسواکلیان میں ضرورت مندوں کی خدمت کرتے آرہا ہے یہ ادارہ بسواکلیان کے ملت کے تعاون سے چل رہا ہے ۔ گذشتہ میں شادی بیاہ، تجہیز وتکفین ، طبی امداد کرتا آرہا ہے ۔ اس کے علاوہ لڑکیوں کیلئے ٹیلرنگ سنٹر اور دینی معلومات کے کورس چلائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر 75غریب مستحق لوگوں کو ماہانہ 200روپئے دینے کا آغاز کیا جارہا ہے ۔لہذا مسلم بیت المال کا تعاون اہل خیر حضرات کرتے رہیں ۔ تاکہ خدمت خلق کے کام کو مزید آگے بڑھائیں ۔محمد مظہر نواز بھائی جنرل سکریٹری ، چاند پاشاہ کباڈی ، ڈاکٹر ایم اے کریم ، نائب صدور اور محمد خورشید کے بی این خازن مسلم بیت المال کے علاوہ مرزا انور بیگ اور غلام رسول صاحب موجود تھے ۔محمد یوسف الدین نیلنگے امیر مقامی جماعت اسلامی ہند نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ اس موقع پر شہر کے غریب ، مستحق و ضرورت مند خواتین و مرد کی کثیر تعداد موجود تھی۔