مدور /3 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجوزہ منڈل و ضلع پریشد انتخابات میں حلقہ اسمبلی جنگاؤں کے مختلف مقامات سے بحیثیت ایم پی ٹی سی امیدوار مقابلہ کرنے والے مسلم امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی عرض سے آج قدیم تعلقہ چیریال کے مقامی مسلمانوں کی نمائندہ غیر سیاسی مسلمہ تنظیم آواز کمیٹی کی جانب سے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر زبردست انتخابی مہم چلایا جارہا ہے ۔ آج آواز کمیٹی سے کارکنوں کی کثیر تعداد نے چیریال نمبر 4 سے مقابلہ کرنے والے کانگریس امیدوار محمد معین اطہر خصر کے حق میں کامریڈ محمد وحید ہیں ۔ سید نعیم الدین ، ابو محمد معین اطہر عثمانی اور دیگر کی قیادت چیریال ٹاون میں روڈ شو منعقد کیا گیا ۔ جس میں انہو ںنے مقامی رائے دہندوں سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس امیدوار محمد معین اطہر خضر کو کامیاب کرنے کی پرزور اپیل کی ۔ بعد ازاں وارڈ نمبر 1 سے مقابلہ کرنے والے کمیونٹی پارٹی امیدوار کامریڈ شتیالہ گنیش اسٹالن کے حق میں پد یاترا کرتے ہوئے سی پی آئی امیدوار کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ مدور منڈل کے موضع سلاخپور سے انتخابی میدان میں موجود مارکسٹ امیدوار محمد شفیق احمد کے حق میں ابو محمد معین اطہر عثمانی ، اویس احمد ، یادگری ، سدا ریڈی اور دیگر نے سلاخپور میں روڈ شو منعقد کرتے ہوئے عوام بالخصوص مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ متحدہ ووٹ کا استعمال کریں اور کامریڈ محمد شفیق احمد کو ایم پی ٹی سی منتخب کرلیں ۔ آواز کمیٹی قائدین نے موضع کمراویلی سے مقابلہ کرنے والی امیدوار محبوب بی کے حق میں محمد اعجاز احمد ، محمد یوسف علی اور دیگر نے پد یاترا کرتے ہوئے عوام کو محبوب بی کو ووٹ دیکر کامیاب بنانے کی اپیل کی اور ہر مسلم محلے میں صد فیصد رائے دہی کو یقینی بنانے کا عوام کو مشورہ دیا ۔