مدور۔26مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قدیم تعلقہ چیریال سطح کے مقامی مسلمانوں کی نمائندہ و مسلمہ غیر سیاسمی تنظیم ’’ آواز‘‘ چیریال ڈیوین کمیٹی کا ایک خصوصی اجلاس کامریڈ محمد وجیہہ الدین کی زیر صدارت چیریال ٹاؤن کے ویشیا بھون میں منعقد ہوا جس میں مجوزہ منڈل پریشد انتخابات کے تناظر میں مسلمانوں کو حکمت عملی و لائحہ عمل پر تفصیلی غوروخوض و صلاح و مشورہ کیا گیا ۔ بعد ازاں مقامی صحافت کے لئے جاری اعلامیہ میں ’’ آواز کمیٹی ‘‘ کے ارکان نے مذکورہ منڈلوں پر مقابلہ کرنے والے مسلم امیدواروں کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ووٹ دے کر کامیاب بنانے کی مقامی مسلمانوں کو مشورہ دیا ۔ مسلم امیدواروں کی عدم موجودگی پر سیکولر ذہن و مسلمانوں کے خیرخواہ امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ۔