مسلم اقلیتی اعلیٰ تعلیمی اداروں کیلئے اورینٹیشن پروگرام

حیدرآباد، 30؍ جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، مرکز برائے فروغ انسانی وسائل اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن (نیپا)، نئی دہلی کے زیر اہتمام انتظامی قیادت کے موضوع پر دسویں سالانہ اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد 2؍ جولائی سے عمل میں آرہا ہے۔ اس پروگرام کا اہتمام مسلم اقلیتوں کے زیر انتظام اعلیٰ تعلیمی اداروں کے سربراہان کے لیے کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر تحسین بلگرامی، پروگرام کو آرڈینیٹر کے بموجب اس پروگرام کا افتتاحی اجلاس 2؍ جولائی کو 2:15 بجے دن یونیورسٹی کے مرکز برائے فروغ انسانی وسائل ، مانو کیمپس میں ہوگا۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار صدارت کریں گے۔ پروفیسر نجمہ اختر صدر شعبۂ تربیت و فروغ تعلیمی صلاحیت ، نیپا؛ پروگرام کی ڈائرکٹر ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے مسلم اقلیتی تعلیمی اداروں کے ذمہ دار شرکت کریں گے۔