ودودھرا ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈابھوئی اسمبلی نشست گجرات کے بی جے پی امیدوار شیلیش سوٹا نے آج مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے کہ ’’ٹوپی اور داڑھی والا‘‘ کی آبادی کم کی جانی چاہئیں، ایک تنازعہ کھڑا کردیا۔ وہ واضح طور پر مسلمانوں کا حوالہ دے رہے تھے۔ یہ تبصرہ گجرات میں انتخابی تقریر کرتے ہوئے کیا گیا تھا جو وائرل ہوگیا۔ امن کمیٹی نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں اس تبصرہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔