واشنگٹن ۔3جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کے مہنگے ترین فٹ بالر اور مانچسٹر انگلش یونائیڈ کے ہیرو فرانسیسی پال بوگبا نے کہا ہے کہ برطانوی شہر مانچسٹر میں مئی میں ایک موسیقی تقریب پر دہشت گردانہ حملے کے بعد ایک مسلمان کا مانچسٹر میں رہنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ امریکی جریدے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پال بوگبا نے کہا کہ دہشت گردی کے خوفناک واقعات کے بعد مانچسٹر میں مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ہمیں انسانوں کا قتل عام کے نظریات کی بیخ کنی کرنی چاہیے اور کسی کو شخص کو اپنے نظریات دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت ہرگز نہیں ہونی چاہیے۔ مذہب کی بنیاد پر کسی شخص کا قتل دیوانگی ہے۔ اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا۔ زندگی میں بدترین واقعات رونما ہوتے رہے ہیں لیکن زندگی کو تباہی کے دھانے پر پہنچنے سے بچانا چاہئے۔