ناندیڑ۔14اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مہاراشٹر اور ناندیڑ ضلع میں کانگریس پارٹی ہمیشہ ہی سے مضبوط ، مستحکم و طاقتور رہی ہے اور یہ طاقت ہمیں عوام کی کثیر ووٹوں کی تائید کے ذریعے سے حاصل ہوئی ہے۔ ناندیڑ ضلع میں چاہے فرقہ پرست طاقتیں کتنا ہی جھوٹ موٹ کا دم خم کانگریس پارٹی کے خلاف میں دکھائیں لیکن وہ کبھی بھی بر سرے اقتدار پر قابض نہیں ہوسکتی ہے۔ کیونکہ کانگریس پارٹی کو عوام کا ہمیشہ سے ہی بھر پور تعاون حاصل ہواہے۔ اورمیں اُمید کرتا ہوں کہ اس بارے کے پارلیمانی انتخابات 2014ء میں عوام کانگریس پارٹی کے اُمیدوار شری اشوک رائو چوہان کے حق میں 17اپریل 2014ء کو اپنے رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے اشوک رائو چوہان کو کثیر ووٹوں کی تعداد سے جیت دلوائیں گے۔ان خیالات کا اظہار مہاراشٹر کے سابق وزیر انیس احمد صاحب نے اپنے ناندیڑ دورے کے موقع شہر کے گاڑی پورہ ، چھوٹی درگاہ کے روبروایک کانگریس پارٹی کے انتخابی اجلاس کے موقع بیان کیا۔ ناندیڑ شہر کے گاڑی پورہ، چھوٹی در گاہ علاقہ میں منعقد کانگریس پارٹی کے انتخابی اجلاس میں مہمانان خصوصی کے طور پر مہاراشٹر کے سابق وزیر انیس احمد ، بابا صاحب دُرانی، شکیل احمد قدوائی (ناگپور)، لیاقت انصاری انتخابی اجلاس کے صدر میئر عبدالستار، کانگریس کے ترجمان محمد منتجب الدین، ایڈوکیٹ عبدالرحمن صدیقی، کارپوریٹر انور حُسین ، کارپوریٹر عبدالصمد ، الطاف احمد ثانی، محمد بشیر بھائی، عبدالسلام چاول والا و دیگر کانگریس پارٹی کے ذمہ دارن موجود ہیں۔اس انتخابی اجلاس میںسابق وزیر انیس احمد صاحب نے مزید کہا کہ جب اشوک رائو چوہان اس مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز تھے تب انہوں نے ہی اقلیتوں با لخصوص مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی اسکیمات کو روبہ عمل لانے کا کام انجام دیا۔
اسی طرح اشوک رائو چوہان نے ہی مجھے سب سے پہلے اس مہاراشٹر کا اقلیتی وزیر بنانے کے بعد مجھے سے مخاطب ہوکر کہا کہ انیس احمد آپ جتنا اقلیتوں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں پہنچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹر میں کانگریس پارٹی نے ہی اقلیتی طبقے کے وہ طلباء جو انجینئرنگ ، وکالت ، پیشہ طب ، ٹیچر و دیگر پیشہ جات کی تعلیم حاصل کررہے ہیں اُن کیلئے اسکالر شپ کی اسکیمات کو نافذ کیا۔ اسی طرح مزدو ر پیشہ افرد کیلئے کئی روز گار گیارنٹی اسکیمات کونافذ کرنے کا کام کانگریس پارٹی اور اشوک رائو چوہان کے دور اقتدار میں ہی روبہ عمل میںآیا ہے۔اس موقع شکیل احمد قدوائی (ناگپور ) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں بی جے پی نے ہندوتوا کے نام پر اس ملک کو تقسیم کرنے کا کام انجام دیا ہے۔ جبکہ کانگریس پارٹی اور اشوک رائو چوہان نے سیکولر ازم کے جذبے کو اپنے ساتھ لے کر تمام افراد کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے کوششیںکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہی اورنگ آباد، ناگپور سے راست فضائی طیارہ کی سہولت فراہم کر حج کیسعادت حاصل کرنے کیلئے حُجاج کرام کیلئے یہ سہولت فراہم کی ہے۔اسی طرح مہاراشٹر میں حج سبسڈی کیلئے سب سے پہلے کانگریس پارٹی نے ہی کوشش کی ہے۔ انہوں نے آخر میں عوام سے اپیل کی کہ وہ ناندیڑ حلقہ پارلیمان کے کانگریس پارٹی کے اُمیدوار اشوک رائو چوہان کے حق میں اپنے رائے دہی کا استعمال کریں۔ اس موقع میئر عبدالستار نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی سیاسی پارٹی ہے جو فرقہ پرست سیاسی پارٹیوں سے مقابلہ کرسکتی ہے۔ مسلمانوں کو چاہے کہ وہ 17اپریل 2014ء کے روز متحد ہوکر کانگریس پارٹی کے اُمیدوار اشوک رائو چوہان کے حق میں اپنے رائے دہی کا استعمال کریں۔