مسلمان تنگ نظر اور مفاد پرست پارٹیوں کے بہکاوے میں نہ آئیں

ناندیڑ۔14اپریل(سیاست ڈسڑکٹ نیوز)مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور ناندیڑ حلقہ پارلیمان کے اُمیدوار شری اشوک رائو چوہان پر وقفہ وقفہ سے کئی طرح کے بے بُنیاد الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں ۔ اس ملک کی (C.B.I) نے بھی اشو ک رائو چوہان کو آدرش ہائوسنگ معاملے میں کلین چٹ دے دی ہے۔ اسی طرح کانگریس پارٹی کے ہائی کمان شریمتی سونیا گاندھی اور کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے اشوک رائو پر بھروسہ کرتے ہوئے یہ ہدایت جاری کی کہ آپ پارلیمانی انتخابات میں حلقہ ناندیڑ سے کامیابی کے ذریعہ تمام بے بُنیاد الزامات کو جھوٹا ثابت کردے۔کانگریس ہائی کمان کی جانب سے جاری کردی ہدایت کے مطابق ہی اشوک رائو چوہا ن نے ناندیڑ حلقہ پارلیمان کیلئے اپنی اُمیدواری ظاہر کی ہے۔میں عوا م سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ضلع و شہر کی ترقیاتی کاموں کو مزید مسلسل جاری رکھنے کیلئے کانگریس پارٹی کے ہر دلعزیز و ناندیڑ حلقہ پارلیمان کے اُمیدوار شری اشوک رائو چوہان کے حق میں اپنی رائے دہی کا استعمال کریں۔ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور عارف نسیم خان نے اپنے ناندیڑ دور کے موقع پر شہر کے قدوائی نگر ، منیار گلی روڈ پر منعقد انتخابی جلسے کے دوران کیا۔ ناندیڑ شہر کے منیار گلی روڈ پر منعقد کانگریس پارٹی کے اس انتخابی اجلاس میں ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور عارف نسیم خان، ، میئر عبدالستار ، ڈپٹی میئر آنند چوہان ، انتخابی اجلاس کے صدر مقبول سیلم ، کانگریس پارٹی کے ترجمان محمد منتجب الدین ،کارپوریٹر شفیع احمد قریشی، بابو بھائی کھوکے والا ، ایڈوکیٹ عبدالباری ، ایڈوکیٹ عبدالرحمن صدیقی،ا قلیتی شعبہ کے صدر ذاکر چائوش ، کارپوریٹر صابر چائوش ، پروفیسر انیس قمر ، مسعود احمد خان ، و دیگر کانگریس کارکنان کی کثیر تعداد موجو دہیں۔اس موقع پر ریاستی وزیر عارف نسیم خان نے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہمیں فرقہ پرست طاقتوںسے ہوشیار رہتے ہوئے ناندیڑ حلقہ پارلیمان کے انتخابات میں اپنے رائے دہی کا استعمال کانگریس پارٹی کے حق میں کریں۔

اس ملک میں پچھلے کئی دنوں سے ٹی وی اور پرنٹ میڈیا میں جھوٹ موٹ کی ایک لہر دوڑا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں کہ بی جے پی پارٹی سیکولرازام کے جذبات کو لے کر چلتی ہے۔ جبکہ بی جے پی صرف اور صرف ہندوتوا کا نعرہ دیتے ہوئے فرقہ پرستی کو بڑھاوا دینے کا کام انجام دے رہی ہے۔ جبکہ کانگریس پارٹی تمام مذہبوں کے ماننے والوں کا احترام کرتے ہوئے اُن کے ساتھ غیر جانبدارانہ رویہ اختیار کرتی ہے ۔آخر میں ریاستی وزیر عارف نسیم خان نے عوا م سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ تنگ نظر اور مفاد پرست پارٹیوں کے بہکاوے میں نہ آتے ہوئے اپنے رائے دہی کا استعمال 17اپریل 2014؁ء کو کانگریس پارٹی ناندیڑ حلقہ پارلیمان کے اُمیدوار اشوک رائو چوہان کے حق میں اپنے رائے دہی کا استعمال کریں۔اس موقع پر انتخابی اجلاس میں کارپوریٹر عبدالصمد نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اس ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد دلوانے میں نمایاں خدمات انجام دی ہے۔ اسی طرح اب عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ صرف اور صرف کانگریس پارٹی کے حق میں 17اپریل 2014؁ء کو رائے دہی کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے ہاتھوںکو مزید تقویت پہنچائیں۔