مسلمان اسلامی تعلیمات کا صحیح نمونہ پیش کریں

نظام آباد۔ 20مئی( پریس نوٹ ) موجودہ حالات اصلاح معاشرہ برائی کے خاتمہ کے متقاضی ہیں اور فرض عین بن گئی ہے ۔ سب سے اچھا مذہب سب سے اچھی تعلیمات سب سے اچھے نبی اور سب سے اچھی کتاب قرآن حکیم ہونے کے باوجود ہمارے بگڑے ہوئے کردار ے صحیح نمونہ پیش نہیںکیا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالقوی اسسٹنٹ پروفیسر تلنگانہ یونیورسٹی نے اصلاح معاشرہ ‘ اسٹیڈی سرکل منعقدہ اصلاح معاشرہ لائبریری متصل مسجد خلیل بودھن روڈ نظام آباد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مزید انہوں نے کہا کہ ہمہ مسالکی تنظیم خود ہی ایک بے مثال کوشش ہے ۔ امت کے اتحاد و اتفاق کیلئے جس میں کتاب اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات اللہ کے حقوق ‘ بندوں کے حقوق پر مشتمل ہے ۔ کئی زبانوں میں تراجم ہوچکے ہیں ۔ جو تمام مسالکی علماء کرام اور جماعتوں کے اکابرین کی لکھی ہوئی کتاب کا اور موجودہ معاشرہ کے تجربات سے مرتب کیا گیا ہے جس میں جماعتی اور مسالکی علماء کرام ‘ دانشوران‘ وکلاء ‘ ایڈیٹرس کی قیمتی آراء شامل ہے ۔ اب اس کا کام اضلاع کے علاوہ بعض ریاستوں میں انجام پارہا ہے جس میں گھر گھر ملاقاتوں کے ذریعہ دین بتانا اور سکھانا اور برائی سے منع کرنا شامل ہے ۔ محمد نعیم الدین خادم اصلاح معاشرہ و سابق خادم الحجاج نے اس میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ اصلاح معاشرہ اور برائی کا خاتمہ دونوں حصوں پر مشتمل ہے ۔ پہلے حصہ میں بھی اصلاح اور معاشرہ دونوں کا مرکب ہے ۔ فرد سے خاندان ہے اور خاندان سے معاشرہ ہے ۔

جب افراد غلط عقائد اور علط راستوں پر جاتے ہیں اور بے عمل ہوجاتے ہیں تو اصلاح کی ضرورت پڑتی ہے ۔ دیکھئے مدنی معاشرہ میں کوئی اصلاح کی ضرورت نہیں تھی جبکہ معاشرہ کا فرد فرد بچہ نیک اور صالح تھے اور برائی نام کی تجویز نہ تھی لیکن 14صدیوں میں حالات ایسا پلٹے کہ اب نیک لوگ 15فیصد بھی نہیں جبکہ 85% بے راہ روی پر گامزن ہے ۔ موجودہ حالات کی نزاکت سے ہمہ مسلکی تنظیم نے تمام جماعتوں اور مسلکوں کی خوبیوں کو اس میں شامل کیا اور معاشرہ کی خرابیوں کو روکنے کیلئے اصلاحی تحریک کا آغاز کیا جو ملت اور سماج کی رہنمائی کرتی ہے ۔ جناب نجم الدین ریٹائرڈ آفیسر محکمہ زراعت اور دیگر احباب نے استفادہ کیا اور حافظ ماجد خان کی تلاوت سے اسٹیڈی سرکل کا آغاز ہوا ۔ جناب نعیم الدین کی دُعا پر نشست برخواست ہوا ۔ حامد بن سعید ‘ رفیق احمد نے انتظامات کئے اور اپیل کی کہ عوام الناس اس اسٹیڈی سرکل سے بھرپور استفادہ کریں ۔