مسلمانوں کے ووٹوں سے کامیابی کا اعتراف

ورنگل میں انتخابی جلسہ سے کانگریس امیدوار بسوا راجو ساریا کا خطاب

ورنگل۔/20اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بسوا راجو ساریا حلقہ اسمبلی ورنگل ایسٹ امیدوار نے کہا کہ میں ہمیشہ مسلمانوں کی تائید سے کامیاب ہوتا آیا ہوں۔ میں ساری زندگی ان کے احسانات کو فراموش نہیں کرسکتا۔ ورنگل کے مسلم آبادی والے علاقہ محلہ مولا علی میں اقلیتوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ جلسہ کی صدارت میر محلہ و متولی محمد امجد علی وحدتی نے کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد غوث الدین مستاجر برگ آبنوس، خواجہ ضمیر احمد ایڈوکیٹ نائب صدر اسلامیہ ایجوکیشنل سوسائٹی ورنگل، محمد احمد محی الدین ، خالق جاوید سابق بورڈ ممبر اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش، سید ولی اللہ قادری قومی صدر اے آئی ایس ایف، سید انکوش صدر مرکزی جھنڈا کمیٹی، منگارام موہن راؤ سابق کوڈا چیرمین، ایم نے باسط طاہر سینئر کانگریس قائد، محمد یعقوب پاشاہ ڈیویژن صدر، سید امتیاز احمد رئیس ایڈوکیٹ، محمد حسینی برتر، خواجہ پاشاہ، محمد یعقوب علی نائب صدر ریاستی اقلیتی سیل کانگریس پارٹی، محمد یوسف و دیگر موجود تھے۔ محمد غوث الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں مسلمانوں اور سیکولر نظریات کے حامل افراد کو چاہیئے کہ وہ اپنا ووٹ سیکولر پارٹی کانگریس کے حق میں استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے میڈیا اور صنعت کاروں کو ہموار کرلیا ہے۔ موجودہ حالات میں فرقہ پرست طاقتوں کو منہ توڑ جواب دینا چاہیئے۔ سید ولی اللہ قادری نے کہا کہ تلنگانہ تحریک جنہوں نے مخالفت کی تھی آج ایسے ہی لوگ تلنگانہ کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ آج اقلیتوں کو چاہیئے کہ وہ متحدہ طور پر سیکولر پارٹی کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ اس موقع پر محمد عتیق الزماں، محمد اعظم محی الدین، اے او کریسنٹ کالج آف بزنس مینجمنٹ، محمد معبود الرحمن بارود والا، محمد مجیب، محمد سرور، محمد حفیظ و دیگر کے علاوہ اقلیتوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ حافظ امجد رضوی کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ محمد سلمان نے نعت شریف سنائی۔ ایم اے نعیم جرنلسٹ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔