مسلمانوں کے مسائل کے تعلق سے جیون ریڈی سے نمائندگی

آرمور۔7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیت العلماء آرمور اہلحدیث‘ تحفظ ختم نبوت دیگر مسلم قائدین کی رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی سے ان کے مکان پر ملاقات اور مختلف مسائل پر نمائندگی کی ۔ تفصیلات کے بموجب میونسپل چیرمین آرمور سنجے سنگھ ببلو اور منڈل کوآپشن ممبر ساجد علی کی نگرانی میں جمعیت العلماء شاخ آرمور جمعیت اہلحدیث شاخ پرکٹ‘ تحفظ ختم نبوت کے وفد نے رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کے مکان پر ملاقات کی اور مسلمانوں کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ رکن اسمبلی آرمور نے انتخابات کے دوران وعدہ کیا تھا کہ حلقہ اسمبلی آرمور کے ائمہ مساجد اور موذنین کو مکان تعمیر کرواکر دیں گے ۔ اس سلسلہ میں انہںو نے تیقن دیا کہ جلد اور ضرور اس کام کو پائے تکمیل کو پہنچایا جائے گا ۔ اس کے علاوہ رکن اسمبلی نے جمعیت اہلحدیث کے ذمہ داروں کو تیقن دیا ‘ ان کیلئے کمیونٹی ہال کیلئے 10لاکھ روپئے منظور کروائیں گے ۔ اس کے علاوہ جمعیت العلماء کے دفتر کیلئے 10لاکھ کی منظوری اور تحفظ ختم نبوت کیلئے کمیونٹی ہال کیلئے 10لاکھ اور مسجد عروب کے قریب واقع عاشورخانہ کیلئے اور کمیونسٹی ہال کیلئے 12لاکھ روپئے منظور کروانے کا تیقن دیا گیا ۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کے ذمہ داران محمد رفیق ‘ ذاکر قاسمی ‘ عبدالرقیب سلفی‘ عبدالغفار‘ محمد یوسف الدین ‘ سیاسی قائدین محمد ساجد ‘ ظہیر علی ‘ محمد معز ‘ رنگنا کے علاوہ شیخ عارف موجود تھے ۔