بادے پلی مسلم ویلفیر ڈیولپمنٹ سوسائٹی کا افتتاحی اجلاس
جڑچرلہ /14 دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علاقہ کی مشہور بارگاہ حضرت سید حلیم شاہ اور حضرت سید کلیم شاہ کے احاطہ میں مسلم ویلفیر ڈیولپمنٹ کمیٹی کے زیر اہتمام پہلے افتتاحی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی صدارت جناب محمد یوسف صدر ڈیولپمنٹ نے کی۔ جلسہ کا آغاز مولانا محمد علیم الدین نائب قاضی کی قراء ت کلام پاک سے ہوا اور حافظ محمد برہان الدین نے نعت شریف پیش کی۔ جناب عبد المقیت خازن کمیٹی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ویلفیر سوسائٹی کا اہم مقاصد میں مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات، مسلم لڑکیوں کے لئے ٹیلرنگ سنٹر کا قیام، اعلی تعلیم کے لئے خصوصی توجہ، نادار بچوں کی امداد، امن و امان کی برقراری، سرکاری اسکیمات تک رہنمائی اور ہیلتھ میڈیکل کیمپس کا انعقاد وغیرہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں بیت المال کا قیام عمل میں لاکر غرباء میں عیدین کے موقع پر راشن پیکیج کی تقسیم کا بھی منصوبہ ہے۔ اس موقع پر ’’یہ ہے سچائی‘‘ پمفلٹس کی اجرائی جناب عبد الشکور آدم سیٹھ میمن کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ جناب محمد علی دانش کنوینر کمیٹی نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اس موقع پر مسرز صالح بن محمد، محمد عبد الرحیم، سید فصیح الدین، محمد یونس سیٹھ، محمد عبد القدیر، محمد سلطان چشتی، محمد صمد چشتی، مولانا سید جعفر علی، مولانا محمد علیم الدین، مولانا محمد برہان الدین، تقی احمد تقی، محمد غوث، محمد مقبول، محمد معز الدین، محمد خلیل، محمد امتیاز، مقیت، فصیح الدین، حفیظ، اقبال علی، محمد جاوید سیٹھ، محمد محمود، محمد ظہیر الدین، محمد علی اکبر میمن، محمد انیس میمن، عبد الرؤف، یسین، عظیم رانا، حبیب الدین، خواجہ معین الدین، محمد خلیل احمد، محمد صلاح الدین چشتی، سردار چشتی، محمد عابد، محمد امجد اور دیگر بھی موجود تھے۔