جگتیال۔ 27 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملت کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکنہ اقدامات تعلیم اور فنی کورسیس کے ذریعہ مسلم نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کرنے مرکزیٹی کمیٹی ملت اسلامیہ رہنمائی کرے گی۔ نومنتخب صدر ملت مرکزی کمیٹی ملت اسلامیہ جگتیال محمد ریاض الدین ماما نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شہر کے مسلمان بھاری اکثریت سے منتخب کئے ہیں جس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سبھی کے تعاون کے ساتھ بغیر کسی شکایت کے ملی مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔ جگتیال کے جو بھی مسائل ہیں، حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے ان مسائل کی یکسوئی کا بھی یقین دلایا اور شہر میں بھائی چارگی کے فروغ کیلئے کمیٹی کی جانب سے عوام کیلئے مفت ہیلتھ کیمپ کا قیام اور مسلمانوں کے تعلیمی اور دیگر مسائل کی یکسوئی کیلئے ذیلی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لاتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا۔ شہر جگتیال کی گنگا جمنی تہذیب کی برقراری کیلئے آپس میں مل جل کر رہنے کیلئے ایک دوسرے کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ عبدالقادر مجو صدر مائناریٹی ٹی آر ایس جگتیال، سید جمیل احمد سابق، عیدگاہ کمیٹی صدر، محمد جعفر عرفان، محمد اقبال بھائی، محمد معزالدین موجود تھے۔