مسلمانوں کے ساتھ ٹی آر ایس کا کھلا فریب

زونل سسٹم کیلئے زور، 12 فیصد تحفظات میں عدم دلچسپی
یلاریڈی۔/11اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر تلگو دیشم پارٹی قائدین نے اجلاس منعقد کرتے ہوئے ٹی آر ایس کی عدم تکمیل وعدوں والی حکومت پر الزام لگایا۔ اس موقع پر سابق زیڈ پی ٹی سی سینئر تلگودیشم قائد مسٹر شیخ غیاث الدین نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ٹی آر ایس نے اپنے منشوری وعدوں کو پورا نہ کرکے عوام کو اور خاص کر مسلمانوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔ مسٹر کے سی آر نے مرکز کو راتوں رات جاکر زونل کی منظوری حاصل کرلی مگر 12 فیصد تحفظات کیلئے لب کشائی تک نہ کرسکے۔ مسلمانوں سے فریب کرنا مسٹر کے سی آر کا معمول بن گیا ہے۔ کیونکہ ریاست میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ صرف کاغذؤں کی زینت بن کر رہ گیا کسی سرکاری دفتر کے بورڈ پر اردو کا نام و نشان نہیں ہے۔ اب خام وعدوں کے ساتھ اقتدار تک رسائی کرنا فریب کہلاتا ہے۔ مسٹر شیخ غیاث الدین نے مزید کہا کہ ایس سی کو تین ایکڑ اراضی کی تقسیم، ڈبل بیڈ روم، ایک لاکھ افراد کو سرکاری ملازمت کہاں ہیں۔ جھوٹے وعدوں کی بنیاد پر بنائی گئی حکومت کی زندگی کم ہوتی ہے اس لئے ٹی آر ایس اپنی میعاد تک مکمل نہ کرسکی۔ انہوں نے عظیم اتحاد کے تحت حلقہ یلاریڈی کی تلگودیشم کیلئے مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ناگی ریڈی پیٹ سابق زیڈ پی ٹی سی مسٹر جئے راج، سابق منڈل پریشد رکن مسٹر سائی راملو، سابق سرپنچ مسٹر لکشمی نارائنا، لنگم پیٹ منڈل تلگودیشم صدر رام لنگم گوڑ اور محمود خان موجود تھے۔