مسلمانوں کے تعلق سے شیوسینا کے تبصرہ کی مذمت : نتیش کمار

پٹنہ 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے مسلمانوں کے حق رائے دہی کو ختم کرنے شیوسینا کے متنازعہ تبصرہ کی مذمت کی ہے اور اسے نا ممکن قرا دیا ہے ۔ نتیش کمار سے جب نامہ نگاروں نے شیوسینا کے تبصرہ کے تعلق سے سوال کیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ’’ یہ نا ممکن ہے ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دستور کے مطابق چلے گا کسی فرد کی رائے کے مطابق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا ایک دستور ہے جس میں حقوق اور فرائض کا تعین کردیا گیا ہے ۔ ملک اسی دستور کے مطابق چلے گا ۔ کسی فرد کی رائے کے مطابق ملک کو نہیں چلایا جاسکتا اور نہ مسلمانوں کے رائے دہی کے حقوق سلب کئے جاسکتے ہیں۔ شیوسینا نے کل ایسا متنازعہ ریمارک کیا تھا ۔