نلگنڈہ : ضلع نلگنڈہ میں عیدالفطر بڑے ہی احترام و عقیدت کے ساتھ منائی گئی ۔ ضلع کے مختلف مقامات پر موسم بارش اور ابر آلود رہنے کی وجہ بیشتر مقامات پر عیدگاہوں اور مساجد پر نماز عیدالفطر ادا کی گئی ۔ مستقر نلگنڈہ و عیدالفطر کا سب عظیم اجتماع عیدگاہ نلگنڈہ پر دیکھا گیا ۔ جہاں پر ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عیدالفطر ادا کی خظیب عیدین مولانا سید شاہ احسان الدین قاسمی و رشادی نے ہلکی سی بوندا باندی کے درمیان عیدالفطر کی نماز پڑھائی اور خطبہ فطر دیا ۔ انہوں نے قبل از نماز فرزندان توحید کے کثیر اجتماع سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمان متحد ہوجائیں ۔ اس لئے کہ دشمنان اسلام مسلمانوں کے اتحاد میں رخنہ اندازی کے مزموم منصوبہ رچا رہے ہیں اور انہوں نے کہا کہ عالم اسلام بالخصوص فلسطین ، مصر وغیرہ میں مسلمانوں میں آپسی جنگ و جدال قتل و خون غارت گیری پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلام مملکتیں پڑوسیوں پر اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ طور پر بم باری کرتے ہوئے ظلم و بربریت کا ننگا ناچ ناچ رہی ہے ۔ نونحالوں پر بم برسائے جارہے ہیں ۔ اس کے باوجود ان مملکتوں کے سرراہوں کی جانب سے اس کے خلاف آپسی اتحاد تو دور کی بات اس کی مذمت تک نہیں کی جارہی ہے ۔ انہوں نے ان مملکتوں کے سربراہوں سے اور عوام پر زور دیا کہ اسرائیل جیسے اسلام و مسلم دشمن ممالک کے خلاف ایک جُٹ ہوکر اسلام کی سربلندی کیلئے آپسی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام دشمن ممالکت کی ان سازشوں کا بربریت کا منہ توڑ جواب دیں ۔ مجلس بلدیہ نلگنڈہ کی جانب سے عیدگاہ نلگنڈہ پر عیدملاپ کیمپ منعقد کیا گیا ۔ جس میں جگدیشور ریڈی ریاست وزیر تعلیم کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی رکن اسمبلی نلگنڈہ ، رکن اسمبلی تنگاترتی کشور ، سابق ڈپٹیچیرمین قانون ساز کونسل مسٹر این ویدیا ساگر ، رکن قانون ساز کونسل پی رویندر ضلع کلکٹر نلگنڈہ ٹی چرنجیولو ضلع مہتمم پولیس ڈاکٹر ٹی پربھاکر راؤ سابق قانون ساز و ضلع سی پی ایم قائد سیتارام ایچوری سابق صدرنشین بلدیہ وینکٹ نارائنا گوڑ بی سرینواس ریڈی ، نائب صدرنشین بلدیہ نلگنڈہ ، پی رام ریڈی ایم پی پی تپرتی ، ڈاکٹر حفیظ خان ، مرزا احمد بیگ ، جناب محمد شہاب الدین ہاشمی بیورو چیف روزنامہ سیاست ، ڈاکٹر اے اے خان ، احمد کلیم رکن بلدیہ ، محمد قیوم بیگ رکن بلدیہ ، محمد سلیم رکن بلدیہ ، تلگودیشم قائد کے بھوپال ریڈی ، ٹی آر ایس قائد ڈی نرسمہا ریڈی ، راجیشور ریڈی ، سید صبیح الدین فرید ، رحمت اللہ جمال ، عزیز الدین بشیر ، محمد جہانگیر ، محمد رحیم خان کے علاوہ میناریٹی ایمسپلائیز یونین قائدین و دیگر قائدین نے کیمپ پہونچکر مسلمانوں کو عید کی مبارکبادی دی ۔ پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی نلگنڈہ رام موہن راؤ کی نگرانی میں وسیع تر صیانتی انتظامت کئے گئے تھے اور عیدگاہ کے باب الداخلہ پر میٹل ڈیڈیکٹر لگائے گئے تھے ۔
مکتھل :عیدگاہ مکتھل پر ہزروں فرزندان توحید نے نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ نماز عیدالفطر ادا کی ، ٹھیک سوا دس بجے مولانا حافظ عبدالقوی حسامی نے نماز پرھائی اور خطبہ دیا ۔ قبل ازیں اپنے خطاب میں مولانا نے عیدالفطر کو مسلمانوں کیئے خوشی و مسرت کا دن قرار دیتے ہوئے ماہ مبارک کی تکمیل کے بعد اسکو خوائی انعام کا دن قرار دیا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خدا سے مدد و نصرت کیلئے مسلمانوں سے دعاؤں کے اہتمام کی بھی اپیل کی ۔ عیدگاہ مکتھل پر رکن اسمبلی مکتھل سی رام موہن ریڈی ، تلگودیشم قائد چندرا کانت گوڑ ، ٹی آر ایس قائد ملپا ، سری ہری زیڈ پی ٹی سی کے وینکٹیش نے عید کی مبارکباد پیش کی جبیہ ان قائدین بشمول سی نظام پاشاہ صدر ضلع مارکٹ سوسائٹی کو عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے شال اوڑھایا گیا ۔ عیدگاہ پر تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے اکلا ستیہ نارائنا ، کرنی سوامی ، لکشمن مدھو سدن ریڈی ، آشی ریڈی و دیگر قائدین کے علاوہ سرکل انسپکٹر پولیس مکتھل نے مسلمانوں سے مصافحہ کرتے ہوئے عید کی مبارکباد پیش کی ۔ عیدگاہ کے انتظامات جناب اسحاق رائچوری ، خطیب عبدالقدیر ، قاضی شہاب الدین ، ڈاکٹر ابوبکر ، محمد انور کونسلر ، توفیق ساؤنڈ ، نذیر کلوال اصغر علی کونسلر ، محمد شبیر کولور و دیگر کی نگرانی میں قطعیت دئے گئے تھے ۔ جبکہ عیدگاہ کے علاوہ جامع مسجد مکتھل میں بھی نماز عیدالفطر حافظ لیاقت علی فیضی نے نماز پڑھائی اور خطبہ دیا ۔
یلاریڈی :یلاریڈی مستقر کے عیدگاہ پر نماز عیدالفطر ٹھیک صبح 10 بجے ادا کی گئی ۔ امامت کے فرائض صدر قاضی محمد افضل حسین نے انجام دئے ۔ اپنے پرجوش خطاب میں تمام مسلمانوں سے متحد رہنے کا مشورہ دیا ۔ دنیا کو یہودیوں کی دہشت گردی نظر نہ آنے پر تعجب کا اظہار کیا ۔ فلسطینیوں کے صبر و جذبہ کی ستائش کی اور ان کی مدد کیلئے دعاء کی ۔ صدر تنظیم المساجد جناب شیخ غیاث الدین بھی خطاب کیا اور عید کی مبارکباد دی ۔ عیدگاہ پر نماز کے بعد جناب اعجاز احمد مسروع اور محمد اکرم نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں سلام پڑھا ۔ مسجد عثمانیہ پر نماز عیدالفطر ٹھیک 10.30 بجے ادا کی گئی ۔ امامت و خطابت کے فرائض جناب محمد عراج علی رضوی نے انجام دئے ۔ عیدالفطر کے موقع پر رکن اسمبلی رویندر ریڈی سابق رکن اسمبلی جناردھن گوڑ منڈل پریشد صدر گنگادھر سرپنچ دیویندر ، نائب سرپنچ وینکٹیشم منڈل پریشد نائب صدر سرینواس زیڈ پی ٹی سی سامیل ، پنچایت و پریشد ارکان نے عیدگاہ پہونچکر تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ۔
بچکنڈہ : مستقر بچکنڈہ میں قدیم عیدگاہ پر 10 بجے ادا کی گئی ہے عیدالفطر کی نماز سے قبل مولانا محمد رضوان القاسمی نے خطاب کیا اور مسلمانوں کو متحد رہنے کی تلقین کی ۔ یہ بتانا ضروری ہے کہ بچکنڈہ میں 2 عیدگاہ جو ایک کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے قدیم عیدگاہ زمین سے 300 فیٹ اونچائی پر ہے ۔ جدید عیدگاہ 200 فٹ اونچائی پر ہے ۔ جس سے ضعیف کمزور افراد کو عیدگاہ پر جانے کیلئے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔
بودھن : بودھن کے مسلمانوں نے حسب روایت عیدالفطر خوش و خصوع کے ساتھ منائی عیدگاہ جدید نرسی روڈ پر نماز عیدالفطر 10.30 بجے ادا کی گئی ۔ امام و خطیب مولانا نصیرالدین نے امامت کے فرائض انجام دئے ۔ اتوار کے روز سے مسلسل ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے پیر کی شب رات دس بجے انتظامی کمیٹی عیدگاہ نے مساجد میں ہی نماز عیدالفطر ادا کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن منگل کی صبح مطلع صاف ہوتا ہوا دیکھ کر صبح 9 بجے عیدگاہ میں ہی نماز عیدالفطر کا اہتمام کرنے عیدگاہ انتظامی کمیٹی نے فیصلہ کیا ۔ عیدگاہ جدید پر بندگان توحید کی کثیر تعداد نماز عیدالفطر ادا کرنے پہونچی ۔ نماز پرھ کر رخصت ہونے والے مسلم بھائیوں کو رکن اسمبلی محمد شکیل عامر ، چیرمین بلدیہ ایلیا ، سابقہ چیرمین مارکٹ کمیٹی بودھن پاشاہ محی الدین سابقہ چیرمین ہینڈی کرافٹ امرناتھ بابو اور دیگر معزز شہریان بودھن نے عید کی مبارکباد پیش کی ۔
بھینسہ : بھینسہ شہر میں عیدالفطر بڑے ہی جوش و خروش کیس اتھ منائی گئی ۔ بھینسہ عیدگاہ پر شہر کی جامع مسجد کے امام حافظ عبدالمنیر نے عید کی نماز پڑھائی ۔ خطبہ الحاج محمد رضیح الدین صدیقی فرزند خطیب نے دیا ۔ نماز عیدالفطر کے بعد مسلمانوں سے عیدگاہ پر بغلگیر ہوتے ہوئے تعلقہ مدہول ایم ایل اے جی وٹھل ریڈی ولاس گادیوار ٹی آر ایس تعلقہ انچارج ، میونسپل کمشنر اے پربھاکر ، بھینسہ تحصیلدار ، بھینسہ ڈی ایس پی آر گیردھر ، بھینسہ سرکل انسپکٹرس ، بھینسہ میونسپل نائب چیرمین محمد جابر احمد اور اراکین کے بلدیہ کے علاوہ سید آصف صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا بھینسہ منڈل و اراکین ویلفیر پارٹی نے مبارکباد پیش کی اور شہر کے دیگر مساجدوں پنجہ شاہ مسجد میں حافظ عبداللطیف ، مومنان مسجد میں مولانا عبدالرافیح قاسمی اور محمد علی خان مسجد میں حافظ خیرالدین نے عیدالفطر کی نماز پڑھائی اور خطبہ دیا ۔
میدک : عیدگاہ میدک میں 12 ہزار سے زائد مسلمانوں نے خدا کے حضور میں سجدہ سجود ہوکر نماز عید ادا کی ۔ حافظ سید خواجہ معزالدین نے امامت فرمائی ۔ صدر عیدگاہ کمیٹی جناب الحاج خواجہ معین الدین ، نائب صدر جناب محمد عارف حسین معتمد جناب محمد برہان الدین نے بہ تعاون بلدیہ میدک بھاری بارش کے باوجود بھی عیدگاہ میدک میں نماز عید کی ادائیگی کو یقینی بنایا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی میدک مسٹر ایس گودرو ، سرکل انسپکٹر راماکرشنا کے علاوہ چیرمین ملکارجن گوڑ ، نائب صدر اشوک بلدی کونسلرس کے یس سہیل ، ایم ملیش کے روی کمشنر بلدیہ وینکٹیشم اور ایم گنگادھر نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی ۔ جامع مسجد میدک میں حافظ ندیمے اللہ قادری ، مسجد ولی شاہ میں مولانا برکات احمد ندوی ، مسجد اعظم پورہ میں مولانا محمد جاوید علی حسامی ، مسجد قوت الاسلام میں مولانا خواجہ شریف مظاہری ، مسجد عروب میں مولانا میر عابد علی ندوی ، مسجد رحیم آباد میں مولوی فرحت اللہ حسینی نے امامت فرمائی ۔ اس طرح مسجد گھن پور میں حافظ محمد شعیب حسین ، مسجد بھوپت پور میں حافظ محمد محسن علی حامد ، مسجد ممداپور میں حافظ محمد ناصر حسین نے امامت فرمائی ۔
سرپور : سرپور ٹاون قدیم مسجد میں مولانا محمد مسیح الدین نے نماز عیدالفطر پڑھائی ۔ مسجد یمنی بس اسٹانڈ میں حافظ محمد علاء الدین نے اور قدیم عیدگاہ میں نائب قاضی سید عنایت علی نے نماز عیدالفطر پڑھائی ۔ بعد ازاں نائب قاضی سید عنایت علی نے سارے عالم کے مسلمانوں کی خیریت کیلئے خصوصاً فلسطین کے مسلم بھائیوںاور بہنوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اللہ تعالی سے حفاظت کیلئے دعاء کی ۔ بعد ازاں سرپور ٹاون دکن اسمبلی کونیرو کونپا نے سرپور ٹاون مستقر میں عیدالفطر کے روز مسلم اقلیتوں کے مکانات کا دورہ کرتے ہوئے مسلم اقلیتوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ۔ ان کے علاوہ زیڈ پی ٹی سی رام نائیک اور منڈل پریشد صدر محترمہ این ریکھا ستیہ نارائن نے عیدالفطر کی سرپور ٹاون کے مسلمانوں کو مبادکباد پیش کی ۔
نارائن پیٹ : نارائن پیٹ ڈیویژن مستقر پر عیدالفطر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ عیدگاہ نارائن پیٹ میں 15 ہزار سے زائد فرزندان توحید نے جناب سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین کی اقتداء میں نماز عید ادا کی ۔ نماز عید سے قبل جناب حافظ چاند پاشاہ نے مسلمانوں کے خلاف دنیا بھر میں ہونے والے مظالم پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مسلمان اپنے اندر اتحاد و اتفاق پیدا کریں ۔ عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے عیدگاہ میں انتظامات کئے گئے تھے ۔ بلدیہ نارائن پیٹ عیدگاہ آنے والے راستوں کی صفائی اور دعیدگاہ کے اطراف خصوصی صفائی کے انتظامات کئے تھے ۔ اس موقع پر پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا تھا ۔ عیدگاہ کے قریب بلدیہ کے شامیانے میں رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس آر ریڈی ریاستی قائد بی جے پی مسٹر ناگوراؤ ناموجی ، صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندر کانت ، نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر نندوناموجی ، ٹی ڈی پی قائدین مسرز رمیش گوڑ ، ڈاکٹر کے نرسمہا ریڈی ، ٹی آر ایس قائد مسرز صراف ناگراج ، ڈی ایس پی نارائن پیٹ مسٹر مہیش بابو ، تحصیلدار بالریڈی و دیگر عہدیدار قائدین ، مسلمانوں کو مبارکباد دینے کیلئے موجود تھے ۔
نارائن کھیڑ : نارائن کھیڑ اور اس سے متصل منڈلوں کنگٹی ، کوہیر،، منور اور پداشنکرم پیٹ منڈلوں میں عیدالفطر روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔ نماز عیدالفطر کے موقع پر عیدگاہ نارائن کھیڑ اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کر رہا تھا جس کے نتیجہ میں عید کی نماز دو مرتبہ ادا کرنی پڑی جبکہ عیدین کے نمازوں کے موقع پر ناکافی عیدگاہ پر دو مرتبہ نماز ادا کرنے کا سلسلہ گذشتہ چند سالوں سے چل پڑا ہے ۔ لہذا نارائن کھیڑ کے مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کے لحاظ سے نارائن کھیڑ میں واقع عطیہ شاہی عالمگیر قدیم عیدگاہ کی توسیع انتہائی ناگزیر ہے ۔
٭٭ مسجد حضرت بایزید حیدریؒ نارائن کھیڑ میں نماز عیدالفطر ٹھیک 10 بجے صبح ادا کی گئی اور امامت و خطابت کے فرائض پیش امام مسجد ہذا مولانا محمد نعمانی مصباحی نے انجام دیا۔
گوداوری کھنی : گوداوری کھنی کی بڑی عیدگاہ و جدید عیدگاہ FCI اور ریلوے اسٹیشن راماگنڈم کی عیدگاہ میں مسلمانوں نے نماز عیدالفطر ادا کی ۔ جدید عیدگاہ احاطہ مسجد جبل NTPC میں مسلمانوں نے نماز عیدالفطر ادا کی ۔ مولانا صابر قاسمی نے عیدالفطر کے فضائل پر روشنی ڈالی ۔ مسجد نور ے مصطفی NTPC کالونی میں مولانا واجد حسین نظامت امامت و خطابت کے فرائض انجام دئے ۔ ہندو بھائیوں نے بھی مسلمانوں سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی ۔ مقامی ایم ایل اے ستیا نارائنا اور بلدیہ کارپوریشن کے مئیر لکشمی نارائنا نے عیدگاہ میں مسلمانوں سے ملکر عید کی مبارکباد دی ۔
دیورکنڈہ : عیدگاہ دیورکنڈہ میں مفتی جاوید حسین قاسمی 10 بجے نماز عیدالفطر پڑھائی اور خطبہ دیا ۔ قبل ازیں انہوں نے فضائل ماہ رمضان المبارک بیان کیا ۔ اس موقع پر آر رویندر کمار رکن اسمبلی دیورکنڈہ الحاج محمد رضی اللہ حسینی صدر جناب سیف حسین معتمد عمومی جمعیتہ العلماء ہند شاخ دیورکنڈہ ڈیویژن نے مفتی محمد جاوید حسین قاسمی خازن ، مولانا احمد ضیاء الحق قاسمی نے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ۔