چیف منسٹر سے اظہار تشکر، ٹی آر ایس اقلیتی قائد ایس اے علیم کا بیان
نظام آباد:22؍ جنور ی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سینئر قائد ٹی آرایس مسٹر ایس اے علیم نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو کے مسلم اقلیت کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے مختلف عملی اقدامات کو روبہ عمل لانے کے فیصلہ کو مسلمانوں کیلئے تحفوں کی بارش قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر رائو کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے والہانہ اظہار تشکر کیا اور کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر رائو نے مسلمانوں کی فلاح وبہبودی کیلئے مشیر خاص مسٹر اے کے خان اور میناریٹی ویلفیر چیف سکریٹری سید عمر جلیل کے ہمراہ خصوصی جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے تاریخی فیصلہ کئے جس کی نظیر سارے ملک میں نہیں ملتی ۔ قائد ٹی آرایس مسٹر ایس اے علیم نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو منی کنڈہ حیدرآباد میں 6 ایکر اراضی پر 40 کروڑ روپئے کی لاگت سے ملک بھر میں مثالی عالمی طرز اسلامک اسٹڈی سنٹر کی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاریخی اقدام ہے ۔چیف منسٹر کے سی آر نے تعمیر کئے جانے والے اسلامک سنٹر کم کنونشن ہال کی بذات خود سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح چیف منسٹر نے نامپلی حیدرآباد میں 4 ایکر اراضی پر انیس الغرباء ( یتیم خانے ) کی تعمیر کیلئے 21 کروڑ روپئے کی منظوری دیتے ہوئے سنگ بنیاد رکھنے کی رسم انجام دینے ، مکہ مسجد حیدرآباد کی تعمیر و مرمت کیلئے 8.48 کروڑ روپئے کی منظوری ، تلنگانہ ریاست میں اُردو کو دوسری سرکاری زبان پر عمل آوری اُردو میڈیم اسکولوں و کالجوں میں ٹیچرس کے تقررات کیلئے اُردو ڈی ایس سی امتحان کا انعقاد عمل میں لانے ، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورس میں داخلے کیلئے منعقد کئے جانے والے ’’نیٹ ‘‘ کو اُردو زبان میں بھی منعقد کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ملک بھر میں اُردو زبان میں تعلیم حاصل کرنے والے مسلمانوں کیلئے فائدہ مند ہونے کا ذکر کرنے ، تلنگانہ ریاست میں 17 میناریٹی جونیئر کالجوں اور 4 ڈگری کالجوں میں سلف فینانسنگ کورس کیلئے فنڈس کی منظوری اور طلباء کو فیس ادا کرنے ، امام و موذنین صاحبین کو ہر ماہ دئیے جانے والے اعزازی مشاہرہ ایک ہزار سے بڑھاکر 1500 روپئے کرنے ، فلک نما حیدرآباد جونیئر کالج کو ڈگری کالج میں ترقی دینے کیلئے 10 کروڑ روپئے منظور کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو خصوصی طور پر آئی ٹی سیج کا قیام عمل میں لانے کے فیصلے کو تاریخ ساز اقدام دیا اور کہا کہ ملک کی تاریخ میں کسی بھی ریاست کے چیف منسٹر نے مسلمانوں کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے جو تلنگانہ چیف منسٹرمسٹر کے چندر شیکھر رائو نے اپنے مختصر سے دور حکومت میں کرتے ہوئے مسلمانوں سے اپنی شخصی وابستگی کا عملی طور پر اظہار کیا مثال نہیں ملتی ۔ قائد ٹی آرایس مسٹر ایس اے علیم نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر اپنے عہدہ کے پابند شخصیت ہیں اور کچھ کہنے سے زیادہ عملی طورپر کرنے یقین رکھتے ہیںجس کی مثال شادی مبارک اسکیم سے مسلمانوں کی غریب و مستحق لڑکیوں کی شادیوں پر فی کس 51ہزار روپئے امداد سے دی جاسکتی ہے چیف منسٹر نے شادی مبارک اسکیم میں امداد 51 ہزار روپئے سے بڑھاکر 75ہزار روپئے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر کے اس غیر معمولی اقدام سے مسلمانوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔سینئر قائد ایس اے علیم نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر وہ واحد چیف منسٹر ہیں جو مسلمانوں کو ہر شعبہ حیات میں ترقی کرنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ ریاست میں مسلمان یقینا ترقی کرتے ہوئے دیگر ابنائے وطن کے شانہ بشانہ آگے بڑھیں گے ۔ سینئر قائد ٹی آرایس مسٹر ایس اے علیم نے کہا کہ عنقریب منعقد ہونے والے اسمبلی بجٹ اجلاس میں چیف منسٹر کے سی آر مسلمانوں کو 12% فیصد تحفظات دینے کیلئے بل پیش کرتے ہوئے منظور کروائیں گے اور مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات سے مسفید کروانے کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں گے اور مسلمانوں سے کئے گئے وعدے و عہد کو پورا کریں گے ۔