مد ہول 28 مارچ ( تجمل احمد کی رپورٹ ) مسلمانوں کے نام نہاد کی قیادت ویلفیر پارٹی کی شہرت سے بوکھلا ہٹ کا شکار ہو تے ہوئے بد کلامی پر اترآئے ،بھینسہ کے مسلمانوں کو ڈرا دھمکا کر ووٹ حا صل کر نا چا ہتے ہیں لیکن یہاں کی عوام متحد ہو چکی ہے اور میو نسپل میں ایک نیا انقلاب کے خواہشمند ہیں، ان خیالات کااظہار جناب ملک معتصم خان صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا آند ھر اپر دیش نے بھینسہ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ویلفیر پارٹی کے افراد کسی سی ڈرتے نہیں ہے بلکہ ہر طرح کا مقابلہ کر سکتے ہیں لیکن اخلاق کا دامن نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں ۔ انتقام کی سیاست کر نے والے بڑ ے بڑ ے سور ما چلے گئے تم کیا ہوں انتخابات میں ووٹ حا صل کر نے کا ہر ایک کو جمہوری حق ہے لیکن بھینسہ میں اس کے بر عکس یہاں کے سیاسی قائدین انتخابات میں اپنا منشور پیش کر نے کے بجا ئے شخصیتوں پر تنقید کر رہے ہیں ۔ عوام بلد یہ میں تبدیلی کی خواہش مند ہے ویلفیر پارٹی کی خواہش نہیں یہ بھینسہ کی عوام کی خواہش ہے کہ ظلم کو ختم کر دیا جائے لیکن نام نہاد قیادت انتخابی میدان میں بی جے پی سے ڈرا تی ہے بی جے پی ، کا نگریس ، ٹی آر ایس ، ٹی ڈی پی اور کئی سیاسی پارٹیاں عوام سے ووٹ مانگ رہی ہے کیا ان کو عوام کو ووٹ نہ دیں تو یہ بھی انتقام لینگے پھر یہ قیادت مسلمانوں کوووٹ نہ ڈالنے پر کیوں ڈرا دھمکا تی ہے ویلفیر پارٹی کے نوجوانوں کو پر یشان کر نے کی کوشش جاری ہے ویلفیر پارٹی کے نوجوانوں کو ہم صبر کرنے کی تا کید کر رہے ہیں بدلے کی سیاست نہیں چا ہتے ہیں کوئی بھی دائمی اقتدار پر نہیں رہتا دائمی اقتدار ہو تا عوام جسے چا ہتی ہے اقتدار دلواتی ہے اور جسے چا ہتی ہے اقتدار سے اکھاڑ دیتی ہے اقتدار کے نشے میں نہ رہیں آپ کو ویلفیر پارٹی کیوں حلق کے کا ٹے کی طرح چب رہی ہے ویلفیر پارٹی کے قیام سے کیوںا تنا پر یشان ہے ویلفیر پارٹی نیشنل پارٹی ہے کر پشن لوٹ گھسوٹ بد عنوانیوں کے خلاف اٹھی ہوئی ہے اگر آپ کو عوام نہیں چا ہ رہی ہے تو وہ آپ کا غلط رویہ ہے آپ آپنے آپ کو بدلو اخلاق کی اصلا ح کرو ہم تم کو بھی گلے لگا ئینگے اور ہم کو ڈرا دھمکاکر تم ووٹ حا صل کرنا چا ہتے ہو وہ غلط فہمی میں نہ رہیں بھینسہ کی عوام نے اب طے کر لیا ہے کہ ویلفیر پارٹی کے امیدواروں کو کا میاب کر ینگے بلکہ ویلفیر پارٹی کا چیر مین بھی منتخب ہو گا ویلفیر پارٹی کو بھاری اکثر یت سے کا میاب کرنے کی اپیل کی،
مولانا عبد لعزیز نے خطاب کر تے ہوئے کہا بھینسہ کا مسلمان غر بت کی زند گی بسر کر رہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ مسلمان اپنی صفوں کو درست کر تے ہوئے بی سی ، ایس سی کو اپنے سات لیں تو آپ اسمبلی اور پار لیمنٹ میں پہنچ سکتے ہیں ۔ جناب ابرار علی دیشمکھ ضلع صدر نا ندیڑ ڈبیلو پی آئی نے مر اٹھی زبان میں خطاب کر تے ہوئے کہاکہ 65 سال سے ملک میں معصوم عوام کا استحصال کیاجارہاہے اس کے خلاف ویلفیر پارٹی میدان میں آئی ہے جناب سید آصف الدین صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا بھینسہ نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ہم نے جس کو اقتدار سو نپ کر قیادت کا موقع دیا تھا آج وہی ہم سے بد کلامی پر اتر آئے ہیں ویلفیر پار ٹی کے میدان میں آتے ہی نام نہاد قیادت بو کھلا ہٹ کا شکار ہو کر کہتے ہیں اگر ہم کو ووٹ نہیںڈالو گے تو بی جے پی آئے گی ایسا غلط پرو گنڈہ کر نے کی نا کام کو شش کر تے ہوئے مسلمانو ں کو اپنی جا نب راغب کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے انہیں جان لینا چا ہیئے ان کے غلط پر وگنڈہ سے بھینسہ کی مظلوم عوام ان کے باتوں میں نہیں آئے گی بلکہ اب وہ دھو کے باز قیادت سے تنگ ہو چکی ہے اور اب بھینسہ شہر میں ویلفیر پارٹی کو اقتدار سو نپ کر ایک نیا انقلاب بر پا کرنا چا ہتی ہے عوام کو معلوم ہے کہ یہ نئی قیادت ہی ان کی ترقی کا ضامن ہو گی انہوں نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ مولوی صاحب قبر ستان پر تم کامپلکس بنا نے کا منصوبہ کر تے ہو یہ مسلمانوں کا قبر ستان ہے کسی کی جا گیر نہیں تم وٹھل ریڈی ، نا رائن راء پٹیل کو برا بھلا کہتے ہو پھر وینو گو پال چاری کو گلے سے لگا تے ہو ایسا کیوں اور دوسری طرف مسلمانوں کو گمراہ کر تے ہوئے ہم کوووٹ ڈالو نہیں تو بی جے پی اقتدار پر آئے گی وارڈ نمبر تین میں 350 مسلمان ہے لیکن تم نے وہاں پراپنا امیدوار نہ کھڑا کر تے ہوئے بی جے بی کو بلا مقابلہ منتخب کروایا لیکن یہاں کے مسلمان اب اچھی طرح تمہاری چالوں کو سمجھ گئے ہیں۔ جناب سید احمد ایڈوکیٹ ویلفیر پارٹی اڈوایز نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ بھینسہ میں ماسٹر پلان کر تے ہوئے سینکرڑوں مسلم تا جرین کو بے روزگار کر دیا گیا ماسٹر پلان ہو رہا تھا اس وقت ہماری نام نہاد قیادت گھروں کی چار دیواروں میں بند تھے لیکن ایم ایم خان نے یہاں پہنچ کر ملاقات کی اور اعلی عہدیداروں سے نمائند گی کی گی لیکن بعد میں نا م نہاد قیادت عدالت سے ایک آر ڈر کا پی لیکر مسلمانوں کو گمراہ کر نے کی کو شش کی کہ مسلمانوں کو مچھلی مارکیٹ اور چکن مارکیٹ میں دوبارہ بٹھا یا جارہاہے یہ غلط پر وگنڈہ ووٹ بٹورنے کیلئے کیا گیا
۔جناب عبدلجبار بنارسی نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ کل رات ویلفیر پارٹی آفس میں گھس کر لا ٹھی چارج کر دیا پو لیس کو کس نے اشارہ دیا ہو گا یہ عوام سمجھتی ہے ہم کو ڈرا کر ووٹ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر تے ہیں نام نہاد قیادت مسلمانوں کو فائدہ تو نہیں نقصان پہنچا رہی ہے۔ جناب شفیع اللہ خان صدر ضلع ڈبیلو پی آئی عادل آباد نے تلگو زبان میں خطا ب کیا ۔ ویلفیر پارٹی کے امیتازی آٹو کے نشان کو ووٹ دیکر کر بھاری اکثر یت سے کا میاب بنانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر ویلفیر پارٹی کے 12 امیدواروں نے اپنے اپنے تر قیاتی کاموں کا تحریری بونڈ لکھ کر محلہ والوں کے حوالے کیا اس کی کا پی اس جلسہ گاہ میں عوام کے سامنے پیش کی گئی واضح رہے کہ اس جلسہ گاہ کی شہ نشین پر ہو نے کے علاوہ اطراف و اکناف اسکول گرونڈ ہو ٹلس ، چوراہا پر عوام کے سروں کا سمندر دیکھا گیا اس مو قع پر جناب عبدالعزیز ، جناب اختر علی ، جناب سید آصف ، جناب ابورحیم ، جناب عبد لمشیر ، جناب عبدالجبار بنارسی مو جود تھے اس پروگرام کے نظامت کے فرائض جناب الیاس نے انجام دی ۔