مسلمانوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح

حسن آباد۔/9 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجوزہ اسمبلی انتخابات کے تناظر میں حلقہ اسمبلی حسن آباد میں مسلم ووٹرس کو اپنی طرف راغب کرنے اور ٹی آر ایس امیدوار و سابق رکن اسمبلی وی ستیش کمار کی تائید حاصل کرنے کی غرض سے آج حلقہ میں شامل کوہیڈا منڈل میں منڈل کے مسلمانوں کے ساتھ ایک خصوصی تنظیمی اجتماع صدر مارکٹ کمیٹی کوہیڈا پی دیویندر راؤ کی جانب سے منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں مسلمانوں نے شرکت کرتے ہوئے مسٹر وی ستیش کمار کے انتخابی نشان کار کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس موقع پر مسٹر پی دیویندر راؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کے سی آر حکومت میں مسلمانوں کی ہمہ جہتی ترقی کو اولین ترجیح دی گئی نیز مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے۔ اجتماع میں پی لکشمن، اپلا سوامی، محمد عبدالقدیر، محمد ساجد، سید ربانی، محمد نصیر الدین، لڈو، ارشد قادری، سکندررضوی، سید سراج الدین و دیگر موجود تھے۔