ٹی آر ایس حکومت کے اعلانات و تیقنات گمراہ کن ‘ نلگنڈہ میں تلگودیشم قائدین کا خطاب
نلگنڈہ ۔ 22 ؍ اپریل (سیاست سٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت اقلیتوں کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے صرف وعدے اعلانات اور تیقنات سے گمراہ کر رہی ہے ۔ مسلمانوںکے لئے فیصد تحفظات اور سالانہ مختص کردہ بجٹ کی اجرائی کے علاوہ دیر اسکیمات میں مسلمانوں کو حصہ دار بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات سے بھی پرہیز کیا جا رہا ہے ۔ اقلیتوں کو خوش کن اعلانات کرتے ہوئے گمراہ کی جا رہا ہے ۔ نوجوان تعلیمیافتہ افراد ملک کی موجود صورتحال کے پیش نظر سیاسی میدان میں آگے آنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہارریاستی اقلیتی سل تگودیشم پارٹی صدر جناب محمد تاج الدین صدر ضلع تلگودیشم پارٹی صدر جناب محمد یوسف حلقہ اسمبلی انچارج مسٹر سرینواس گوڑ آج ضلع تلگودیشم پارٹی آفس میں منعقدہ اقلیتی قائدین کے اجلاس عام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ ان قائدین نے بتایا کہ عام انتخابات میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کا وعدہ کرتے ہوئے ٹی آر ایس نے اقتدار حاصل کیا ۔ لیکن اپنے اقتدار کے چار برس مکمل ہونے کے باوجود کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے صرف اسمبلی میں بل کو پاس کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جا رہا ہے ۔ حکومت ہر سال اقلیتوں کو بڑے پیمانے پر بجٹ مختص کر رہی ہے ۔ لیکن بجٹ میں سے برائے نام فنڈ کی اجرائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ صدر ریاستی اقلیتی سل نے ریاست میں اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اور آمدنی میں اضافہ کے لئے قانونی شکل دینے اور خود مختار بنانے کے لئے کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا اور اقلیتوں کو مختص کردہ بجٹ کی مکمل اجرائی کے لئے اقلیتی سب پلان مرتب کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ریاست میں زائد از 80 ہزار اوقافی جائیدادیں ہیں جن میں زیادہ تر جائیدادوں پر ناجائز قابضین ہیں ۔ غیر مجاز قابضین کو فوری برخواست کرنے پر وقف بورڈ کو حاصل ہونے والی آمدنی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ صدر ضلع تلگودیشم پارٹی نے بتایا کہ این ٹی آر تلگودیشم کے دور میں اقلیتوں کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کا قیام عمل میں لایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ تلگودیشم کو ریاست میں مستحکم بنانے کے لئے اقلیتوں کو سیاسی میدان میں آنے کی ضرورت ہے ۔ اس اجلاس میں نائب صدر اقلیتی سل مسرز عبدالرحیم ‘ محمد ریاض علی سابق کونسلر جناب محمد امتیاز محمد صدیق حافظ سعید بن محمد علاؤالدین ‘ رفیق ٹاؤن صدر ستیہ نارائنا سکریٹری ‘ سرینواس و دیگر شریک تھے ۔