سدی پیٹ۔/22جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سینئر ٹی آر ایس قائد مسٹر ایم اے علیم سرور نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایاکہ تلنگانہ راشٹریہ کے سربراہ مسٹر چندر شیکھر راؤ کی جدوجہد اور انتھک کاوشوں کی وجہ سے علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی آر ایس سربراہ مسٹر کے چندر شیکھرر اؤ نے عام انتخابات کے دوران مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات کا وعدہ کیا تھا۔ حکومت کے وجود میں آتے ہی ریاستی وزیر اعلیٰ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے وعدہ کے مطابق 12فیصد تحفظات کیلئے ایک اعلیٰ کمیٹی تشکیل دی ہے جس سے مسلمانوں میں پھیلی بے چینی دور ہوئی۔ تلنگانہ کے سارے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مسٹر ایم اے علیم سرور نے وزیر اعلیٰ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور حلقہ اسمبلی سدی پیٹ کے ایم ایل اے ریاستی وزیر بھاری آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپیل کی کہ جلد سے جلد اس کو عملی جامہ پہنانے کو یقینی بنائیں۔