پداپلی۔/30مارچ، ( بذریعہ ای میل ) مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات فراہم کرنے کے مسئلہ پر پداپلی واقع این ایس فنکشن ہال میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شرکاء اجلاس نے چیف منسٹر کے سی آر سے انتخابات کے دوران مسلمانوں سے کئے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ اس اجلاس میں جس میں زیڈ اے جاوید، جنرل سکریٹری محمد عباس، نائب صدر تمیم ضلع صدر وسیم احمد اور دیگر ارکان موجود تھے نے مطالبہ کیا کہ حکومت مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات جلد سے جلد فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے قیام کے 21مہینوں کے بعد بھی چیف منسٹر اپنے وعدہ پر عمل آوری کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ اس اجلاس میں تحفظات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔