مسلمانوں کو مناسب نمائندگی دینے کا مطالبہ

ورنگل کے قائدین کی صدر کانگریس کمیٹی اقلیتی سیل خورشید احمد سے نمائندگی

جنگاوں 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ چیر مین خورشید احمد سعید سے ورنگل ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس کمیٹی قائدین نے گاندھی بھون حیدرآباد میں ملاقات کر کے ان کی گلپوشی کرتے ہوئے مومنٹو پیش کیا اور ایک یادداشت بھی پیش کی ۔ کانگریس پارٹی سیکولر ہے لیکن چند قائدین اس کے خلاف کام کرتے ہوئے مسلمانوں میں انتشار پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے مسلم ووٹ دوسرے پارٹیوں کو حاصل ہورہا ہے آپ سے درخواست ہیکہ اے آئی سی سی صدر کل ہند کانگریس کمیٹی مسز سونیا گاندھی کے علم میں لاتے ہوئے سارے ہندوستان میں سیکولر قائدین کو ایک جگہ جمع کریںاور فرقہ پرست پارٹیوں کو منہ توڑ جواب دیں ۔ سیکولر ووٹ تقسیم ہونے سے فرقہ پرست پارٹی بی جے پی کو فائدہ حاصل ہورہا ہے ۔ 2019 میں مسلمانوں کو تلنگانہ میں زیادہ سے زیادہ ٹکٹ دینے کی کوشش کریں اور اب مسلمانوں کو ریاستی سطح اور مرکزی سطح کے پارٹی عہدے دلائیں ۔ مسٹر محمد خورشید احمد سعید نے کہا کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے آج بھی ہندوستان کے عوام فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف زیادہ ووٹ سیکولر پارٹیوں کو دیا مگر ہر جگہ علاقائی پارٹیاں ہر ریاست میں ہیں جس کی وجہ سے بی جے پی کو فائدہ ہوا ہے ۔ اس موقع پر محمد مظہر شریف ،سمیر احمد ،محمد ساجد ،وحید خان و دیگر قائدین موجود تھے ۔