مسلمانوں کو فیصلہ سازی میں حصہ لینے حامد انصاری کی تاکید

علی گڑھ ، 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر حامد انصاری نے آج کہا کہ جہاں دستور تمام شہریوں کیلئے مساوات کی ضمانت دیتا اور جنس کی بنیاد پر امتیاز سے منع کرتا ہے، وہیں مسلمان بالخصوص خواتین تعلیم اور افرادی قوت میں حصہ لینے کے شعبوں میں دیگر کے مقابل پچھڑ رہے ہیں۔ انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 61 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم برادری کی نظروں میں اُن کی بڑی ترجیحات ’’تن کی سلامتی، تعلیم اور روزگار‘‘ ہیں۔ ان میں سے ہر شعبہ اثباتی عمل کے دائرۂ کار میں آتا ہے۔