مسلمانوں کو تحفظات کی فراہمی تک چین کی سانس نہ لینے کا عہد

تحفظات سے میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ، کورٹلہ میں عظیم الشان جلسہ عام سے جناب عامر علی خان و دیگر کا خطاب

کورٹلہ 23 /فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )شہر کورٹلہ میں ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان 12%فیصد مسلم تحفظات سے مخاطب کرتے ہوئے جناب عامیر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے کہاکہ تحفظات سے میری ذات کو کوئی فائدہ ہونے والا نہیں انہوںنے اس موقع پر اس بات کا عہد کیا کہ مسلمانوں کو تحفظات کی فراہمی تک چین کی سانس نہیں لونگا انہوں نے کورٹلہ کے کنگس گارڑن فنکشن ہال میں جناب محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد جلسہ عام میں بحیثیت مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب عامر علی خاں صاحب نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے شرکت کرتے ہوئے بات کی انہوں نے کہا کہ مجھے تسکین حاصل ہونے کیلئے میں اپنے زاتی اخراجات پر مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے قوم و ملت کو تحفظات کے فراہمی کے سلسلہ میں ملت میں شعور بیدار کررہا ہوں۔انہوںنے کہا کہ سماج کے مصیبت زدہ افراد کی مدد کرنے والوں کو اللہ کی مدد ملے گی انہوںنے کہا کہ آج مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ مساجد کو اپنا مرکز بنائے یہاں سے جو بھی عمل کیا جائے گا اس اعمال میں اللہ تعالی کی مدد و نصرت حاصل ہوگی اللہ تعالی نے مسلمانوں کو پانچ وقت نماز پڑھنے کا حکم دیا ہے انہوںنے کہا کہ نماز ایک ایسا عمل ہے جس کے زریعہ مسلمانوں میں ڈسپلین آئے گا انہوںنے کہا کہ نماز کو چھوڑنے کی وجہ سے مسلمانوں میں مشکلات پیداہورہی ہے انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے اندر سدھا ر لانے اور ڈسپلین کرنے کی ضرورت ہے انہوںنے کہا کہ اگر مسلمان اسی طرح خواب غفلت میں رہینگے تو آنے والے حالات اس سے کٹھین اور سنگین ہونگے انہوںنے دیہی علاقوں میں مسلمان کو آپریٹیو سوسائیٹی کا قائم اور خدمات بینک کے علاوہ کو آپریٹیو سسٹم کو روبہ عمل لانے اور آپس میں مسائل کی یکسوئی کیلئے آپس میں تعاون کرنے کا زور دیا اور انہوںنے کہا کہ مسلمانوں میں مستقبل میں کوئی لائحہ عمل نہیں ہے اندرون ایک سال خلیجی ممالک سے ایک لاکھ سے زائد مسلم افراد ملک واپس آنے والے ہیں آگے کیا کرنا ہے اس کے لئے حکمت عملی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مسلمانوں کی ترقی کیلئے اقدامات کرے اور بجٹ میں 5000 کروڑ کا اضافہ کریں تاکہ مسلمانوں کی فلاح وبہبود ہوسکے اس بجٹ کو مسلمانوں کیلئے کس طرح خرچ کرنا ہے روزنامہ سیاست مکمل رہنمائی کرنے کی تیقن دیا انہوں نے کہا کہ ریاست کے 1200کروڑ بجٹ میں نصف بھی خرچ نہ ہونے کو صرف مسلمانوں کو ہی زمہ دار نہیں اس محکمہ پر فائز مسلم اعلی افیسران زمہ دارن کھڑایا انہوںنے حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں محکمہ اقلیتی بہبود شعبہ پر غیر مسلم آفیسر دانا کیشور کے تقرر کی ستائش کی انہوںنے کہا کہ اُتر پردیش ریاست میں مسلم آبادی 20فیصد ہے جہاں پر مسلمانوں کیلئے 90ہزار کروڑ بجٹ مختص کیا جاتا تھا لیکن افسوس اُس میں 8ہزار کروڑ ہی خر چ کیا جاتا اور 82ہزار کروڑ واپس چلے جاتا متحدہ ریاست آندھراپردیش میں اس بجٹ کو یہاں منتقل کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی جس وقت آندھر ا پردیش کا بجٹ 15ہزار کروڑ کوٹہ تھا ۔اس موقع پر رکن اسمبلی جگتیال ٹی جیون ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا ریاستی حکومت مسلم تحفظات کے سلسلہ میں سنجیدہ نہیں اس کی نیت صاف نہیں ہے اگر تحفظات کے سلسلہ میں نیت صاف ہوتی چارماہ کا وعدہ چار سال میں بھی پورا نہیں ہوا اگر نیت صاف ہو ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا انہوںنے کہا کہ کے سی آر نے تحفظات کے سلسلہ میں دس ماہ تک کمیٹی کا قیام عمل میں نہیں آیا رہا بی سی کمیشن کا سوال حکومت بارہ فیصد تحفظات کی بات کرتی ہے بی سی کمیشن دس فیصد کی سفارشات کرتی ہے اس بات کو غور کرنے کی ضرورت ہے انہوںنے روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان صاحب کی 12%فیصد مسلم تحفظات کی تحریک کی ستائش کی اور اس سلسلہ میں کورٹلہ آمد پر خیر مقدم کیا اور کانگریس پارٹی اور وہ اس تحریک کا بھر پور تعاون تیقن دیا انہوںنے اس موقع پر کہا کہ این ڈی اے کیسی جماعت ہے سب جانتے ہیں ۔