مسلمانوں کو تحفظات کیلئے فوری قانون سازی کا مطالبہ

گدوال /8 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلمانوں کی معاشی حالات و ہمہ جہتی ترقی کیلئے 12 فیصد تحفظات کا عمل سے متعلق کیا گیا وعدہ 14 ماہ گذرنے کے بعد بھی برفدان میں کھیل رہا ہے ۔ ٹی آر ایس سکرار کو چاہئے کہ اپنے انتخابی وعدے کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے مسلمانوں کو ترقیوں کی منزلوں کی راہ پر پہونچائیں ۔ 12 فیصد تحفظات کی عمل آوری کیلئے اب دوبارہ کسی انکوائری کمیشن کی قطعی ضرورت نہیں ۔ رنگاناتھ مشرا گوپالا سنگھ اور راجندر سچر کمیٹی کی سفارش پر عمل کرتے ہوئے 12 فیصد تحفظات کیلئے فی الفور قانون ساز کیلئے ٹھوس اقدامات کریں ۔ جناب عبدالجبار گدوال کے آر ڈی او دفتر پر گدوال مسلم ریزرویشن پولاٹا سمیتی کی جانب سے منعقدہ ایک ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ جناب عبدالجبار نے کہا کہ 65 سالوں سے سبھی سیاسی جماعتوں نے مسلمانوں کی ترقی کی بات کو سامنے رکھتے ہوئے اقتدار کے مزے لوٹتے ہوئے آرہا ہے ۔ ٹھیک اس طرح مسٹر کے سی آر بھی اس خطوط پر چلتے ہوئے اقتدار کی کرسی پر فائز ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی بجٹ میں اقلیتوں کی ترقی کیلئے آبادی کے تناسب 14 فیصد کے حساب سے بجٹ بھی 14 فیصد مختص کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی ار نے اقتدار پر آتے ہی 4 ماہ میں 12 فیصد تحفظآت دینے کا شادنگر جلسہ میں وعدہ کیا تھا لیکن 14 ماہ گذرنے کے بعد بھی ابھی تک صرف کمیشن کے قیام تک اس مسئلہ کی محدود رکھا گیا ہے ۔صدر کانگریس گدوال جناب عبدالسلام نے ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر اعلی جناب کے چندرا شیکھر راؤ انتخابات کے دوران مسلمانوں سے جو وعدہ کیا تھا اس کی جلد آجلانہ تکمیل کریں ۔ 12 فیصد تحفظات کے وعدہ کو عمل میں لاتے ہوئے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے تقرر کیا جانے والے جائیداد میں 12 فیصد تحفظات عمل میں لائے ۔ انہوں نے کہاکہ آنجہانی وزیر اعلی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے مسلمانوں کو جو 4 فیصد تحفظآت فراہم کیا تھا اس کی سنوائی عدالت اعلی میں ہونے والی ہے ۔ ابھی ریاست کی جانب سے وکلاء کا تقرر عمل میں آیا ہے ۔ جلد از جلد اس کام کو بھی انجام دیں بعد ازاں ایک میمورنڈم آر ڈی او گدوال کو پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر رکن بلدیہ محمد اسحاق سینئیر قائد ، جناب ایم اے پاشاہ ،رحمت پاشاہ ، معصوم ، اے چاند ، محمد دولت ، لائق بیگ ، جناب عتیق الرحمن ، محمد پاشاہ اور دیگر موجود تھے ۔