’’مسلمانوں کو اسلحہ فروخت نہیں کیا جائیگا‘‘ دوکان پر متنازعہ بورڈ

نیویارک ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں اسلحہ فروخت کرنے والی ایک دوکان کے مالک نے اپنی دوکان کے باہر ایک متنازعہ بورڈ آویزاں کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایک مقامی اخبار میں اشتہار بھی شائع کروایا ہے جہاں مسلمانوں اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن کی تائید کرنے والوں کو اسلحہ فروخت نہیں کئے جائیں گے اور اس کی وجہ بھی بتائی گئی ہیکہ ’’دہشت گردوں کو اسلحہ فروخت کرکے ہم خود کو محفوظ تصور نہیں کرتے۔ پال شیڈلر جو الٹرا فائر آرمس نامی دوکان کا مالک ہے جو دیہی علاقہ جیکسن سنٹر، پنسلوانیا میں واقع ہے، نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلحہ خریدنے آنے والے مسلمانوں اور جو لوگ ہلاری کی تائید کرتے ہیں، انہیں وہ دوکان کے باب الداخلہ سے ہی واپس بھیج دیتا ہے۔