مسلمانوں سے کہاگیاکہ گربھا میں داخلہ کے لئے وہ ’پنچ گایا‘ چکھیں‘ ماتھے پر تلک لگائیں

ممبئی:جہاں پر ہندو اتسو سمیتی نے مدھیہ پردیش میں گربھا سنٹرس پر مسلمانوں کے داخلوں کو روکنے کے لئے آدھارکارڈس کے لزوم کو یقینی بنانے کا

مطالبہ کیا ہیں وہیں پر سنسکرتی بچاؤ منچ( ایس بی ایم) نے مطالبہ کیا ہے کہ ادھار کے علاوہ گربھا میں داخلہ کے خواہش مند لوگوں کو پنچ گنی پینا اور

ماتھے پر تلک لگانا پڑیگا۔

پنچ گنی پانچ چیزوں سے تیار ہونے والی شئے ہے‘ جس میں گائے گوبر ‘ پیشاب ‘دودھ ‘ دہی اور گھی ملایاجاتا ہے