مسلمانوں سے متعلق انٹونی کے ریمارک پر اڈوانی کی جانب سے خیرمقدم

سورج کھنڈ ۔ /29 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے کانگریس کے سینئر لیڈر اے کے انٹونی کے برسرعام تسلیم کرنے کا خیرمقدم کیا ہے کہ کانگریس کا سیکولرازم اقلیتوں کی دلجوئی تک ہی محدود ہے ۔ بی جے پی نے انٹونی کے اس ریمارک کو اپنے روح کو ٹٹولنے کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ ان کا یہ بیان بی جے پی کے موقف کی نشاندہی کرتا ہے ۔ بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے پارٹی کے پہلی مرتبہ منتخب ہونے والے ارکان پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے این ڈی اے کی قیادت کرتے ہوئے 3 سنچریاں بنائی ہیں ۔ لوک سبھا انتخابات میں 300 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔ اڈوانی نے توقع ظاہر کی کہ مسلمانوں سے متعلق کانگریس کے موقف کے بارے میں انٹونی کے ریمارک کی کانگریس کے دیگر قائدین بھی توثیق کریں گے۔ اڈوانی نے کہا تھا کہ کانگریس نے مسلمانوں کی حمایت کرکے اس ملک کے اقلیتی طبقے سے دور ی اختیار کرلی ہے جس کے نتیجہ میں وہ ملک بھر میں یکا وتنہا رہ گئی ۔ اڈوانی نے کہا کہ ان کی پارٹی نے انتخابات میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کا سیاسی منظر ہی تبدیل کردیا ہے ۔