مسلمانوںکے دیرینہ مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کا مطالبہ

کریم نگر ۔ 7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بروز منگل بمقام شالیمار فنکشن ہال غلام رسول کنوینر تلنگانہ مسلم ایمپلائیز کی زیرصدارت مسلم ایمپلائیز ضلع کریم نگر کی منعقدہ میٹنگ میں مہمان خصوصی محمد مجاہد حسین صدر تلنگانہ مسلم ایمپلائیز اسوسی ایشن نے حاضر ہوکر کہا کہ کے سی آر نے جو الکشن میں مسلمانوں سے وعدہ کیا تھا کہ تعلیمی اور ملازمتوں میں 12% ریزرویشن عمل آوری کو فوری عمل میں لایا جائے ۔ مسلمانوں کے فلاحی و بہبودی کیلئے تلنگانہ اسمبلی میں 1000/- کروڑ مختص کریں۔ تلنگانہ میں اردو زبان کو سرکاری دوسری زبان کے طور پر سارے منڈل و دیہاتوں میںعمل میں لایا جائے ۔ ضلع کریم نگر میں مائناریٹی بائز ریسیڈنشیل ہاسٹل کی تعمیرنامکمل ہے جس کیلئے فوری 2کروڑ روپئے مختص کرکے تعمیر مکمل کرائیں۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کمیٹی کو فام کر کے فوری طور پر بیروزگاروں کو روزگار دینے کے اقدامات کریں ۔ کریم نگر کے ایملائیز کو مکانوں کیلئے اراضی مختص کریں ۔ ضلع کریم نگر کے مسلم مائناریٹی کے ترقی و بہبودی کیلئے 100کروڑ روپئے مختص کریں ۔ تلنگانہ کے دینی اداروں کو ماہانہ غریب و نادار طلبہ کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے جیسا کہ SC, ST, BC ہاسٹملوں کو دیا جارہا ہے ‘ ویسا ہی دینی اداروں کوماہانہ 5سیلنڈر ‘ 3کنٹل چاول ‘50کیلو تیل فراہم کریں ۔ LKGسے PG تک مفت تعلیم کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا تھا ‘ اس کو فوری عمل میں لایا جائے ۔ ضلع کریم نگر میں دو سال قبل نگر گرام پنچایت کے طور پر حضورآباد ‘ حسن آباد ‘ جمی کنٹہ ‘ پدا پلی ‘ ویملواڑہ فام کئے گئے ۔ لہذا 14.5 HRA فوری طور پر عمل آوری کریں ۔ گورنمنٹ ملازمتوں کو دیئے گئے وعدہ کے مطابق دسواں پی آر سی فوری عمل میں لائے ۔ مسلم ریسیڈنشیل ہاسٹلس ہر ضلع کے ساتھ ساتھ تعلقہ میں تعمیر کرائیں ۔ تلنگانہ میں اردو کالجس ‘ ڈگری وغیرہ میں ( ہائی اسکول ‘ اسکول) میں جو پوسٹس مخلوعہ ہیں اُس پر فوری بھرتی کریں ۔