نظام آباد:30ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نظام آباد کے لنگم پیٹ منڈل کے موضع موتے میں دو دن قبل رات کے وقت میں مسلح نامعلوم افراد کی گشت پر دیہات میں تشویش کی لہر دوڑگئی۔ مسلح افراد کا تعلق مائویسٹوں سے ہے یا ڈاکوئوں سے ہے اس خصوص میں پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ تین دن قبل کاماریڈی، یلاریڈی شاہراہ سے موتے بس اسٹانڈپر مسلح افراد کی گشت کو دیکھ کر دیہاتی خوف زدہ ہوگئے۔ مسلح افرادکے ہاتھوں میں میں اسلحہ سے تھے اور نقاب پوش تھے ۔ حال ہی میں تلنگانہ کے علاقوں میں مائویسٹوں کی نقل و حرکت کی وجہ سے موتے میں بھی اس بارے میں شک و شبہات ظاہر کئے جارہے ہیں کیونکہ موتے نکسلائٹ سے متاثرہ علاقہ تھا۔ اس بارے میں سب انسپکٹر لنگم پیٹ راکیش سے دریافت کرنے پر بتایا کہ مسلح افراد کی گشت کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔