مسجد کے قریب زعفرانی پرچم لگانے پر کشیدگی

بودھن ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی بودھن کے منڈل ایڈ پلی میں مسجد کے قریب واقع برقی کھمبے پر اکثریتی فرقہ کے بعض نوجوان زعفرانی پرچم باندھ دیئے ۔ جسے کے باعث تھوڑی دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی تھی اس واقعہ کی اطلاع پاکر بودھن رورل سرکل انسپکٹر مسٹر دامودھر ریڈی اور سب انسپکٹر ایڈپلی سرینواس موقعہ پر پہونچ کر چار نوجوانوں کو حراست میں لے لیا بعدازاں منڈل کے بعض معزز افراد نے پولیس اسٹیشن پہونچ کر پولیس عہدیداروں کو واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ دسہرہ تہوار اور درگا ماتا کے جلوس کی تیاری کیلئے شہر کی اہم سڑک جہاں سے ماتا کا جلوس گزرتا ہے اس سڑک کے دونوں جانب واقع کھمبوں پر مذہبی پرچم نصب کئے گئے پولیس نے شہریوں کی وضاحت سے مطمین ہو کر گرفتار شدہ چار نوجوانوں کو رہا کردیا ۔