جگتیال۔ 18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسجد پرانی پیٹھ جگتیال کی جدید تعمیر کیلئے فنڈس منظور کرتے کیلئے ایک یادداشت رکن پارلیمنٹ نظام آباد محترمہ کے کویتا کو صدر مسجد پرانی پیٹھ محمد عبدالمجاہد عادل نے ملاقات کرتے ہوئے حوالے کیا اور بتایا کہ ڈپٹی چیف منسٹر سے حیدرآباد سیکریٹریٹ میں ملاقات کرتے ہوئے مسجد کی جدید تعمیر کام کیلئے فنڈس کی منظوری کیلئے اسٹیمٹ کاپی حوالہ کی گئی تھی جس کو ڈپٹی چیف منسٹر نے وقف بورڈ اسپیشل آفیسر کو روانہ کیا تھا۔ اسپیشل آفیسر نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وقف بورڈ کو روانہ کیا، دو ماہ سے زائد عرصہ ہورہا ہے، کسی قسم کی کوشش نہیں ہورہی ہے۔ اس پر خصوصی توجہ دے کر فنڈس کو منظور کروانے کیلئے نمائندگی کی مسجد کا جدید تعمیر کام جاری ہے۔ گراؤنڈ فلور کا چھت کا مکمل ہوچکا ہے۔ بالائی منزل کا کام شروع ہونے جارہا ہے جس پر انہوں نے فنڈس منظوری کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کا تیقن دیا۔