مسجد کیلئے اراضی کی خریدی میں تعاون کرنے کا نادر موقع

حیدرآباد ۔ 19 جنوری (راست) اللہ عزوجل اپنے کسی بندے کے ساتھ رحم و کرم کا معاملہ فرماتے ہیں تو اسے نیکی کی جانب راغب کرتے ہیں۔ اس کے دل کو انسانوں کیلئے رحمدل بنادیتے ہیں۔ وہ اللہ کے گھروں یعنی مساجد کی تعمیر میں دلچسپی لینے لگتا ہے۔ جہاں تک مساجد کی تعمیر کا سوال ہے ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے ’’جس نے اللہ کی رضا کیلئے مسجد بنائی اللہ پاک اس کیلئے جنت میں گھر تیار کرتے ہیں‘‘۔ مساجد کی فضیلت کے بارے میں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ بھی ارشاد پاک ہے اللہ کے نزدیک سب سے محبوب جگہ مسجدیں ہیں‘‘۔ ہمارے شہر حیدرآباد کو اس بات کا اعزاز حاصل ہے کہ یہاں بے شمار مساجد ہیں اور آبادی میں اضافہ کے باعث مسجدوں کی تعمیر ضروری ہوگئی ہے۔ ایسا ہی ایک علاقہ سری رام نگر یوسف گوڑہ ہے جہاں مسجد غوث الوریٰ کیلئے غوث الوریٰ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی نے 313 مربع گز اراضی کا ایک پلاٹ 48 لاکھ روپئے میں خریدنے کا فیصلہ کیا اور اس کے تحت 6.75 لاکھ روپئے ادا کردیئے گئے کچھ رقم سوسائٹی نے جمع کی اب اسے مزید 20 لاکھ روپئے کی ضرورت ہے۔ ایسے میں فرزندان اسلام رقم کا بندوبست کرتے ہیں تو اللہ عزوجل انہیں انشاء اللہ دنیا و آخرت میں سرخرو کرے گا۔ مسجد کی تعمیر میں مالی تعاون کرنے والے مرد و حضرات محمد شفیق سے 8801926051 اور محمد الیاس سے 9959183898 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے یا اکاؤنٹ نمبر 62379393306 ایس بی ایچ یوسف گوڑہ برانچ میں بھی رقم جمع کرائی جاسکتی ہے۔