مسجد پرانی پیٹ جگتیال کی جدید تعمیرکیلئے فنڈس کی منظوری کا مطالبہ

جگتیال ۔ 26 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسجد پرانی پیٹ جگتیال کی جدید تعمیر کیلئے ریاستی حکومت سے فنڈس کی منظوری کیلئے ایک یادداشت مسجد کمیٹی کے صدر محمد عبدالمجاہد عادل کی قیادت میں شیخ معراج ، عبدالجلیل ، شکیل ساجد پٹواری اور حلقہ ٹی آر ایس انچارج ڈاکٹر سنجے کمار کی قیادت میں ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی سے کورٹلہ آمد پر ملاقات کرتے ہوئے نمائندگی کی واضح رہے کہ گزشتہ 8 ماہ قبل ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی سے مسجد انتظامیہ کمیٹی کا ایک وفد سکریٹریٹ میں ملاقات کرتے ہوئے فنڈس کی منظوری کیلئے ایک یادداشت اور اسٹیمیشن کاپی حوالے کیا تھا جس پر وہ وقف بورڈ کو روانہ کیا تھا وقف بورڈ سے منظوری کیلئے سکریٹری کو روانہ کی گئی لیکن آج تک فنڈس کی منظوری عمل میں نہیں آئی ۔ جدید تعمیری کام جاری ہے ڈپٹی چیف منسٹر نے حیدرآبادآنے کیلئے کہا ۔