مسجد پرانی پیٹ جگتیال میں جلسہ سنگ بنیاد

جگتیال /22 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد عبد المجاہد عادل صدر مسجد پرانی پیٹ جگتیال کے بموجب انتظامی کمیٹی مسجد کے زیر اہتمام مسجد پرانی پیٹ میں جلسہ بعنوان ’’اسلام میں عظمت مساجد اور ان کا کردار‘‘ بموقع سنگ بنیاد جدید تعمیر مسجد پرانی پیٹ جگتیال کریم نگر بصدارت حافظ شیخ سرور ناظم مدرسہ جامعہ عربیہ تحفیظ القرآن جگتیال 24 مارچ بروز منگل بعد نماز مغرب احاطہ مسجد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش، مولانا خواجہ کلیم الدین اسعدی ناظم مدرسہ فیض العلم کریم نگر جلسہ کو مخاطب کریں گے۔ قبل ازیں سنگ بنیاد بعد نماز عصر بدست مولانا شاہ جمال الرحمن عمل میں آئے گی۔