مسجد ولی شاہ میدک کیلئے تعاون کی اپیل

میدک ۔ 17 ۔ اپریل ( ذریعہ ڈاک ) میدک کے قدیم مساجد میں سے ایک ’’ مسجد ولی شاہ ‘‘ جو مستقر کی گنجان مسلم آبادی میں واقع ہے کے پہلے فلور کے چھت کی تکمیل کے بعد بازوں کی دیواروں ، مسجد کے اوپر دو میناروں کی تعمیر پہلے اور دوسرے فلور پر چار ایر کولرس کیلئے اہل خیر حضرات سے تعمیری اشیاء یا مالی امداد کے تعاون کیلئے انتظامی کمیٹی مسجد ہذا کی جانب سے اپیل کی گئی ہے ۔ مستقر میدک میں شدت کی گرمیوں کی وجہ ایرکولرس کی فراہمی مصلیان مسجد کو دوران نماز گرمی سے راحت کا باعث ہوگا ۔ اہل خیر حضرات صدر کمیٹی مسجد جناب محمد الطاف حسین اور نائب صدر کمیٹی جناب محمد عبدالوہاب سے تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8341241146 اور 9393331559 پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔