مسجد محسن یافعی حضورآباد کے انتخابات

حضور آباد ۔ 26 ۔ جون ( فیاکس ) مسجد محسن یافعی یکمنار کی انتظامی کمیٹی حضور آباد کے انتخابات عمل میں آئے ۔ انتخابات جناب محمد حبیب سرپرست اعلی کی نگرانی میں منعقد ہوئے ۔ جناب محمد جلال الدین اکبر انسپکٹر محکمہ انجمن امداد باہمی کو مسلسل تیسری میعاد کیلئے بلامقابلہ صدر انتظامی کمیٹی منتخب کر لیا گیا ۔ سکریٹری کی حیثیت سے جناب محمد وحید الدین محکمہ مال اور خازن کی حیثیت سے جناب مہتاب خان منتخب ہوئے ۔ نائب صدور کیلئے شیخ عباس علی ، محمد عبدالرحیم ، شریک معتمدین کیلئے مرزا افضل بیگ ، محمد حرمت خان ، آرگنائزنگ سکریٹریز محمد امجد ، عمران ، سرپرستان کیلئے محمد حبیب ، محمد عثمان منتخب ہوئے ۔ اراکین عاملہ میں خواجہ پاشاہ ، محمد علی ، شیخ دولہے پاشاہ ، محمد افضل ، شیخ جلیل ، محمد نظام الدین ، محمد فیروز ، محمد سلمان ، محمد ارشاد اور محمد افروز منتخب ہوئے ۔