ناندیڑ۔26جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی تیسری طاق رات کے موقع پر آج یعنی بتاریخ 27جولائی 2014ء بروز اتوار بوقت رات ساڑھے 10بجے مسجد عابدین نئی آبادی ، ناندیڑ میں تلاش شب قدر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جس میں درس قرآن ، مطالعہ قرآن ، قرآنی موضوع پر بیان ، سیرت صحابہ پر تقریر ، حفظ آیات و اذکار وغیرہ ہوگی۔ اس رمضان المبارک کے آخری عشرے کی29ویںطاق رات کے موقع پر شہر کی مختلف مساجد میں تلاش شب قدر کا اہتمام کیا گیا ۔ آج 29ویں شب کے موقع پر جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے شہر کے مسجد عابدین ، نئی آبادی ناندیڑ میں تلاش شب قدر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ آج رات ساڑھے دس بجے مولانا عبدالقوی فلاحی صاحب (معاون ناظم مجلس علماء مہاراشٹر) درس قرآن سے پروگرا م کاآغاز کریں گے۔ سیر ت صحابہ کے تحت حضرت زیبر بن العوام ؓ کی سیرت پر عبدالحکیم صاحب روشنی ڈالیں گے۔ بعد ازاں مولانا عبدالقوی فلاحی ’’اِن تنصُرُکُم’‘‘ اس عنوان پر 60منٹ تک تقریر کریں گے۔ اس کے بعد 20منٹ کا وقفہ ہوگا۔ وقفہ کے بعد تذکیر باالحدیث ۔۔۔قبر آخرت کی پہلی منزل پر عبدالجلیل صاحب (رُکن شوریٰ جماعت اسلامی حلقہ مہاراشٹر )60منٹ تک خطاب فرمائیں گے۔اس کے بعد قرآن مجید کی منتخبہ آیات ، اذکار مسنونہ اور دُعائیں حفظ کرائی جائیں گی۔