مسجد سعیدمیں جلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد

گوداوری کھنی۔/7ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسجد سعید ، شانتی نگر FCI میں 6 ڈسمبر چہارشنبہ کو بعد نماز عشاء جلسہ سیرت النبیؐ منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز مدرسہ مظاہرالعلوم کے طالب علم حافظ محمد یسین کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ محمد ذوالفقار نے حمد باری تعالیٰ پیش کی۔ محمد فیضان نے بارگاہ رسالتؐ میں نعت شریف پیش کی۔ مولانا محمد عبدالرحیم حسامی استاد مدرسہ انورالقرآن حیدرآباد نے سیرت النبیؐ پر بیان کیا۔ مولانا محمد عبدالقیوم قاسمی امام و خطیب مسجد ہذانے جلسہ کی کارروائی چلائی اور مولانا عبدالرحیم کی دعاء پر جلسہ کا اختتام ہوا۔