دمام 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) شیعہ مسجد میں خودکش حملوں کو روکنے والے جن 4 شیعہ سورماؤں کی موت واقع ہوگئی تھی، اُن کی آج تدفین عمل میں آئے گی۔ یاد رہے کہ ایک دیگر شیعہ مسجد پر حملہ میں 21 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن کی تدفین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔ دونوں ہی حملوں کے لئے دولت اسلامیہ نے ذمہ داری قبول کی تھی۔ دریں اثناء دمام کے شہریوں نے بتایا کہ چہارشنبہ کے روز چار شہیدوں کی تدفین میں بھی ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے جن کے نام محمد الرباش، عبدالجلیل الارباش، محمد عیسیٰ اور عبدالہادی الہاشم بتائے گئے ہیں۔ یہ تمام افراد گزشتہ جمعہ کو اُس وقت جاں بحق ہوگئے تھے جب دمام کی ایک مسجد کے باب الداخلہ پر خاتون کے لباس میں ملبوس ایک حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اُڑالیا تھا۔